حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پوری طرح صارفین کو منتقل کرے‘ لاہور چیمبر

ہفتہ 22 اگست 2015 16:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پوری طرح صارفین کو منتقل کرے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آجانے کے باوجود پاکستانی صارفین کو یہ اضافہ منتقل نہ کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں گر کر چالیس ڈالر کی سطح پر آگئی ہیں لیکن پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس تناسب سے کم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کے تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت زیادہ سے زیادہ پچاس روپے فی لٹر ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے صنعت و تجارت اور زراعت کو بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ افرا ط زر کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا ضروری ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے کیونکہ ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں، ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری میں ہائی سپیڈ ڈیزل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ حکومت کو بجلی کی قیمتیں بھی کم کرنی چاہئیں کیونکہ بجلی کا ایک بڑا حصہ فرنس آئل سے پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناکر بجلی کی قیمتوں میں بارہا اضافہ کیا لیکن جب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی ہیں، حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم نہیں کیں۔ میاں نعمان کبیر نے توقع ظاہر کی کہ حکومت حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی