کراچی ، ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام جدید ایجادات اور آلات کی دو روزہ نمائش کا افتتاح کردیاگیا

ہفتہ 22 اگست 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)ڈاکٹر انوارالحق گیلانی ، چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان اور سینئر فیکلٹی اراکین کے ہمراہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا امریکی ادارے ڈائس کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی شُعبہٴ طب میں ہونے والی جدید ایجادات اور آلات پر دو روزہ نمائش کا افتتاح کردیا۔

اس نمائش کے انعقاد کا مقصد سائنسدان اور طالب علم بشمول میڈیکل اور بائیومیڈیکل کے شعبے میں کام کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ، جہاں طب کے شعبے میں ہونے والے نئے آلات اور ایجادات کو متعارف کروایاجاسکے جس سے ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی ہوسکے نیز مریضوں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انوارالحق گیلانی ، چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں ڈاوٴ یونیورسٹی اور ڈائس کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانیوالے نمائش لائق تحسین کاوش ہے جس کے نتیجے میں ملک میں طبی صحت کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔

جدید ٹییکنالوجی کے استعمال سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ اکیسویں صدی میں جدید ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کام کو بہتر بنانے میں لازمی تصور کیا جارہا ہے۔

شُعبہ طب نے ٹیکنالوجی کو اختیار کرتے ہوئے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ پروفیسر مسعودحمید خان نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی اس دو روزہ نمائش میں صحت عامہ سے متعلق طبی آلات اور مختلف پروجیکٹ کو نہ صرف متعارف کروایا جائے گا بلکہ اور تحقیقی منصوبے بھی پیش کیے جائینگے۔

نمائش میں بائیومیڈیکل شعبے میں ہونے والی جدید پیش رفت کے بارے میں خصوصی سیشن بھی منعقد کیے جائینگے۔نمائش کی چیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر رعنا قمر مسعود نے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی طبی ماہرین مختلف شعبوں بشمول بائیومیڈیکل میں سرگرم ہیں۔ یہ طبی ماہرین شعبہ طب میں ہونے والی جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کروانے کی خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں یہ ماہرین طب ڈاؤ یونیورسٹی کے ساتھ 20اگست بروز جمعرات، اوجھا کیمپس میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیااس دو روزہ نمائش میں ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے صحت عامہ سے متعلق طبی آلات اور مختلف پروجیکٹ کو نہ صرف متعارف کروایا جائے گا بلکہ اور تحقیقی منصوبے بھی پیش کیے جائینگے۔

نمائش میں بائیومیڈیکل شعبے میں ہونے والی جدید پیش رفت کے بارے میں خصوصی سیشن بھی منعقد کیے جائینگے۔ اس نمائش میں ڈاؤ یونیورسٹی نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات اور کالجوں کے طالب علموں کو اپنے میڈیکل اور بائیومیڈیکل پراجیکٹ اور منصوبے معتارف کروانے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ نمائش میں ڈاؤ یونیورسٹی معذور افراد کیلئے جدید طبی آلات بھی معتارف کروائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن