پاکستانی معیشت مستحکم بنیادوں پر استوار،عالمی عدم استحکام سے محفوظ ہے،میاں زاہد حسین

بدھ 26 اگست 2015 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنیادوں پر استوار ہے جس پراسٹاک مارکیٹ کے حالیہ بحران کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے جبکہ مقامی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی منڈی بعض بروکرز کی جلد بازی، صورتحال کی غلط تشخیص اور سرمایہ کاروں کی بھیڑ چال کا نتیجہ تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکومت اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور سٹے بازوں کے خلاف اقدامت کرے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو حقیقی معیشت تصور نہ کیا جائے نہ اسکا تعلق براہ راست جی ڈی پی سے جوڑا جائے۔

(جاری ہے)

موجودہ بحران نے دوست ملک چین سے جنم لیا جہاں کی مارکیٹ اب بھی گزشتہ سال کے مقابلہ میں پچاس فیصدچڑھی ہوئی ہیں۔

چین کے بحران کی وجہ سے غیر ملکیوں نے پاکستانی مارکیٹ سے سرمایہ نکالنا شروع کر دیا جس کے مقامی انوسٹرز نے یہ سوچے بغیر تقلید کی کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مفادات جدا ہیں۔پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی بنیاد مستحکم ہے مگر کچھ دن تناؤ رہے گا۔ اس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم دس فیصد ، اور کراچی سٹاک ایکسچینج کے فری فلوٹ شئیرز میں 30فیصد سے زیادہ نہیں اسلئے سوچے سمجھے بغیر انکی پیروی بھی ٹھیک نہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی گھبراہٹ نے زیادہ اثر ڈالا جو کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ حصص سے جان چھڑانا چاہ رہے تھے۔چین کی صورتحال کا 2008 کے عالمی بحران سے موازنہ درست نہیں جس سے دنیا کی نصف دولت برباد کر ڈالی تھی۔ حکومت اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بجائے مافیا کے خاتمہ کیلئے گائیڈ لائنز اور قوانین کو بہتر بنائے تاکہ عوام کا سرمایہ محفوظ رہ سکے، سات سال قبل کے اسٹاک بحران میں جس طرح عوام کو لوٹا گیا اسکی تاریخ نہ دہرائی جاسکے اور اسٹاک مارکیٹ جس نے امسال 12 فیصد ترقی کی ہے اپنی روش برقرار رکھ سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا