فلائی اوورز اور پلوں کی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرکے ماحول میں تبدیلی لائینگے ،قرة العین میمن

جمعہ 28 اگست 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)بلدیہ کورنگی کا شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کی شاہراہوں ،فلائی اوورز اور پلوں سمیت آمد ورفت کے راستوں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے مہم تیز کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر ترقی ،صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ ہر قسم کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام یقینی بنا کر ماحول میں خوشگوار تبدیلی لائیں گے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی کی حدود میں وال چاکنگ ،تجاوزات کے قیام اور کچرا پھنکنے اور جلانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ ضلع کورنگی کی شاہراہوں اور اندرونی علاقوں اور محلوں کی سطح پر جاری صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول اور بلدیاتی امور کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر ملیر رویو پر قائم طویل ترین ملیر ریور برج پر وال چاکنگ کے خاتمے اور برج کی دیواروں پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے رنگ و روغن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہو ں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کیساتھ ساتھ ماحول میں تبدیلی لانے کے لئے سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے اور دیواروں پر وال چاکنگ سمیت غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن