آئی ایم سی کی جانب سے بعد از ٹیکس 9.1ارب روپے منافع کا اعلان

جمعہ 28 اگست 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعہ 28 اگست کو منعقد ہوا جس میں 30جون کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کا مالی اور آپریٹنگ کارکردگی کا جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے 3.9ار ب روپے منافع کی نسبت 2014-15کے مالی سال کے لئے بعد از ٹیکس 9.1 ارب روپے منافع کا اعلان کیاہے۔

حکومتی کوششوں کی وجہ سے معاشی ماحول کی بہتری کی وجہ سے پوری صنعت کی کارکردگی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کمپنی 97ارب روپے کی ریکارڈ فروخت کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی 57ارب روپے کی نسبت 69فی صد زیادہ ہے۔ بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ زیادہ تر اضافی 22,917یونٹس کی فروخت کے حجم، برسوں کے انحطاط کے بعد مارجنز میں بہتری اور Kaizen کے آغاز کی وجہ سے ممکن ہوا، جو آپریشنل کارکردگی، کام کے عمل، سپلائیز کی اسٹریٹجک سورسنگ اور عام طور پر لاگت میں کمی کا مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

جولائی 2014 میں ٹویوٹا کرولا کی نئی 11ویں جنریشن کی وجہ مضبوط طلب سے استفادہ کرتے ہوئے، کمپنی نے گزشتہ کارکردگی کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا اور پورا سال تقابلی میدان میں آگے رہتے ہوئے 51,398 یونٹس فروخت کئے۔ ہائی لکس ہلکی تجارتی گاڑی کی مجموعی فروخت 7فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے 4,520 یونٹس کی فروخت سے بڑھ کر 4,823 یونٹس رہی۔ فارچونر کی طلب میں 10فی صد FED کی واپسی کی بدولت جزوی بحالی کی وجہ سے 98فی صد اضافے کے ساتھ 772 یونٹس کی فروخت ہوئی جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 390یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

ٹویوٹا CKD اور CBU گاڑیوں کی مشترکہ فروخت نے 57,387 یونٹس کی فروخت کے ساتھ کمپنی نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ فروخت کے ریکارڈ حجم کے حصول کے نتیجے میں مالی سال 2014-15 کے لئے مارکیٹ کے 32 فی صد حصص حاصل ہوئے۔منڈی کی طلب کو پورا کرنے اور ڈلیوری کے وقت کو کم کرنے کے لئے، کمپنی نے اپنی مینوفیکچرنگ سہولتوں کو پورا سال پوری استعداد کے ساتھ استعمال کیا اور صارفین کے لئے وقت کی بچت کے حصول کی خاطر اوورٹائم اور ہفتہ کے چھٹی پرکام جاری رکھا۔

اس کوشش کی وجہ سے مالی سال 2014-15کے دوران 56,888 یونٹس کا ایک نیا پیداواری ریکارڈ قائم کیا گیا۔کمپنی نے مالی سال 2014-15 کے لئے 38فی صد ایکوئٹی پر ریٹرن حاصل کیا۔ ان نتائج کو دیکھتے ہوئے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 40روپے کے حتمی ڈیونڈنڈ کا اعلان کیا جس کی وجہ سے فی حصص کل ادائیگی 80روپے ہوگئی۔ گزشتہ سال شراکت داروں کو فی حصص 29.50 روپے اد ا کئے گئے تھے۔مالی سال 2014-15 میں کمپنی نے قومی خزانے میں 32ارب روپے کی رقم کا حصہ ڈالا جوسال کے دوران حکومت پاکستان کے کل جمع محاصل کا تقریباً 1.2 فی صد بنتا ہے ۔ اپنے قیام کے بعد سے اب تک 25برسوں میں قومی خزانے میں آئی ایم سی کا متاثرکن حصہ تقریباً 241ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی