چین کی کوشش سے برسک بینک کے قیام کو ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کا متبادل لیا جارہا ہے، ماجو سیمینار میں ماہرین کا انکشاف

جمعہ 28 اگست 2015 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) طلباء کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر تیز رفتاری کے ساتھ رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی گہر نظر رکھیں اور خاص طور پر اقتصادی شعبہ کی ترقی کا بغور جائیزہ لیتے رہیں، اس وقت عوامی جمہوریہ چین کی اقتصادی ترقی دنیا کے بیشتر ممالک کے لئے ایک ایک لمحہ فکریہ ہے اور چین کی جانب سے برازیل،رشیا،انڈیا اور ساوتھ افریقہ کے اشتراک سے BRISC بنک کے قیام کی کوششوں کو ورلڈ بنک اور آئی ایم اف کے متبادل ادارہ کے طور پر لیا جارہا ہے،چین کی ترقی کا عالمی سطح پر مرتب ہونے والے اثرات کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دنوں چین کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوجانے کی بنا پر پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس پر بھی منفی اثرات پڑے۔

(جاری ہے)

یہ بات محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے گزشتہ شام ماجو کی بزنس ایڈ منسٹریشن سوسائیٹی کے زیر اہتمام بزنس پراسس آوٹ سورسنگ کے موضوع پر ہونے والے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سیمینار سے جنرل مینیجر شیپ کلاتھنگ شارق وقار اور بنک الفلاح کے ایڈمنسٹریشن ہیڈ علی اے کریم جی نے بطور مہمان اسپیکرز خطاب کیا۔

ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ ہمارے مختلف اداروں کے درمیان تصادم اور ایکدوسرے کے خلاف گٹھیا الزام تراشی بڑ ی افسوسناک بات ہے جس کی بنا پر ایک عام آدمی کے لئے یہ فیصلہ کرنا بڑا مشکل ہے کہ کون غلط ہے اور کون سچ کہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء نہ روکی گئی تو اس کے ملک کی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔شارق وقار نے کہا مارکیٹ میں بہت زیادہ مسابقت کی وجہ سے مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم سے کم کرنے کے لئے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں باہر سے مین پاور حاصل کرنے Out sourcing) ) کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے تاکہ مصنوعات کو کم سے کم قیمت پر مارکیٹ میں لایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 1960 سے 1980 کے بعد سے ملک میں درآمدات میں اضافہ ہو جانے کی بنا پر ہمارے ہاں افرادی قوت کی آوٹ سورسنگ کا رحجان پیدا ہوا۔بنک الفلاح کے علی اے کریم جی نے کہا کہ آوٹ سورسنگ پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک سے مختلف انداز میں کی جارہی ہے،ہمارے ہاں اس کا مقصد لیبر چارجز کم کرنا ہوتے ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک یہ پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ باہر سے افرادی قوت حاصل کرنے کے لئے سروس لیول ایگریمنٹ (SLA ) بہت سوچ سمجھ کر کر نا چاہیے کیونکہ ایک کمزور معاہدہ کی بنا پر ادارہ کا انتظامی کنٹرول اور پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی