محکمہ زراعت کی کینولہ اقسام خان پور رایا،چکوال رایا،چکوال سرسوں وغیرہ کی کاشت 20ستمبر سے 31اکتوبر تک مکمل کر نے کی ہدایت

کینولہ ، توریا، سرسوں اور رایا کی بہترین کاشت کے لیے بہتر نکاس والی درمیانی میرا زمین نہایت موزوں ہے ترجمان

اتوار 30 اگست 2015 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ رایا انمول کی کاشت 25اگست سے 15ستمبر کے دوران اور کینولہ اقسام خان پور رایا،چکوال رایا،چکوال سرسوں وغیرہ کی کاشت 20ستمبر سے 31اکتوبر تک مکمل کریں ۔ترجمان نے بتایاکہ کینولہ ، توریا، سرسوں اور رایا کی بہترین کاشت کے لیے بہتر نکاس والی درمیانی میرا زمین نہایت موزوں ہے تاہم چکوال رایا کسی حد تک کلراٹھی زمینوں پر کاشت کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ان تیلدار اجناس کی کاشت 30سے 45سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروں میں کریں اور 80فیصد سے زائد شرح اگاؤ والے بیج ڈیڑھ تا دو کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ وتر کم ہونے کی صورت میں اور بارانی علاقوں میں دوتا اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے ایک بوری ڈی اے پی آدھی بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کرکے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ آبپاش علاقوں میں فاسفورس اور پوٹاش والی کھادیں بوقت بوائی استعمال کی جائیں جبکہ نائٹروجنی کھادکو دو حصوں میں تقسیم کرکے آدھی مقدار بوائی کے وقت اور آدھی مقدار پھول آنے سے پہلے استعمال کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کینولہ اقسام کی پہلی آبپاشی 30دن بعد اور رایا انمول کی پہلی آبپاشی 15سے20دن کے اندر کرنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے دوسری آبپاشی پھول نکلنے کے وقت اور تیسری آبپاشی پھلیاں بننے کے وقت کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے