کاشتکارکپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک کیلئے سپرے کا صحیح طریقہ کاراختیار کریں، مہر عابد حسین

محکمہ زراعت کی کامیاب مہم سے رس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک میں کامیابی ملی ہے، تھوڑی سی غفلت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت مظفر گڑھ

اتوار 30 اگست 2015 14:30

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) کاشتکارکپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کے کامیاب تدارک کیلئے سپرے کیلئے صحیح طریقہ کاراختیار کریں۔رس چوسنے والے کیڑوں کیلئے 120تا140لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔ سپرے کیلئے نہری یا کڑوا پانی استعمال مت کریں۔ صاف ستھرا اور میٹھا پانی استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفر گڑھ نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کی محنت اور محکمہ زراعت کی کامیاب مہم سے کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔تاہم اب بھی بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔ تھوڑی سی غفلت بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت کپاس کی فصل کیلئے زرعی توسیع سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

زراعت افسران و دیگر فیلڈ سٹاف کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ اور کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہکپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی اور رس چوسے والے کیڑوں کا بروقت تدارک انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ کپاس کی فصل بارش اور نا موافق موسمی حالات کی وجہ سے جڑی بوٹیوں کی بھرمار اور رس چوسنے والے کیڑوں کے شدید حملہ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع مظفر گڑھ کی مذکورہ مہم کپاس کی فصل کوموجودہ مسائل سے مقابلہ کرنے ، فصل کو نقصان سے بچانے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے نہایت اہم ثابت ہورہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی