روئی کی برآمد پر10فیصدریگولیٹری ڈیوٹی کے مجوزہ نفاذ کی سفارش کی اطلاعات پرکسانوں اورکاٹن جنرزمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، احسان الحق

مجوزہ ڈیوٹی کے نفاذ سے روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں ہونے والی مزیدمتوقع کمی سے کاشتکاروں کے دیوالیہ ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے

پیر 31 اگست 2015 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی جانب سے روئی کی برآمد پر10فیصدریگولیٹری ڈیوٹی کے مجوزہ نفاذ کی سفارش کی اطلاعات پرملک بھرکے کسانوں اورکاٹن جنرزمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مجوزہ ڈیوٹی کے نفاذ سے روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں ہونے والی مزیدمتوقع کمی سے کاشتکاروں کے دیوالیہ ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے بتایا ہے کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران 200فیصد سے زائداضافہ ہونے کے باوجودکپاس کی قیمتوں میں 200فیصدسے زائدکمی واقع ہونے سے ملک بھرکے کسان پہلے ہی معاشی بدحالی کاشکارہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجودوفاقی حکومت کسانوں کی فی ایکٹرآمدنی میں اضافہ ہونے بارے اقدامات کی بجائے کسان کش پالیسیاں نافذ کررہی ہے جس سے پوری کاٹن انڈسٹری کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگ گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دنیابھرمیں اپنی صنعتوں کوپروان چڑھانے کے لیے درآمدی اشیاء پرڈیوٹیزکانفاذکیاجاتاہے لیکن اس کے برعکس پاکستان میں کپاس کی برآمدپر 10فیصدریگولیٹری ڈیوٹی کانفاذ زیرغورہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں سوتی دھاگے کی درآمدپرصرف پانچ فیصدجبکہ بھارت میں سوتی دھاگے کی درآمدپر30فیصدڈیوٹی نافذ ہے جس کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری غیرملکی سوتی دھاگے کی پاکستان میں ریکارڈ درآمداورتوانائی کے غیرمعمولی بحران کے باعث پہلے ہی غیرمعمولی مشکلات کاشکا ر ہے اور75سے زائد ٹیکسٹائل ملزکی بندش سے پاکستانی کاٹن انڈسٹری آج کل تاریخ کے بدترین بحران سے دوچارہے اس لئے حکومت پاکستان کوچاہیے کہ وہ کسان دوست پالیسیوں کانفاذ کرے تاکہ ملک بھرمیں حقیقی سبزانقلاب آنے سے پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی