چین کا تاجکستان کو 500ملین ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

بدھ 2 ستمبر 2015 18:46

دوشنبہ، تاجکستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) چین وسطی ایشیائی ملک تاجکستان کو 500ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا جس کے لئے تاجکستان کے نیشنل بینک(این بی ٹی) اور چین کے پیپلز بینک (پی بی او سی) کے درمیان سویپ معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے میں آج چینی بینک کا ایک اعلیٰ سطح وفد تاجکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

این بی ٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی بی او سی کے نمائندے چار روزہ دورے پر 30اگست کو دوشنبہ پہنچے تھے۔ان کے دورے کا مقصد تاجکستان کے بینکاری نظام کے ساتھ تعاون کو بڑھانا، اورتاجکستان اور چین کے مشترکہ انٹر پرائیزز کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی بھی حاصل کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی بی او سی کا وفد بینک کے چیئر مین کی قیادت میں تاجکستان کا تین روز ہ کر رہا ہے جس کے دوران این بی ٹی اور چینی بینک کے درمیان سویپ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی بی او سی کی طرف سے این بی ٹی کو 500ملین ڈالر بطور قرضہ دینے سے متعلق مذاکرت کا آغاز رواں سال مئی کے آخر میں ہوا تھا۔ قرضہ فراہم کرنے کا مقصد تاجکستان کوادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے ، زراعت اور توانائی کے شعبوں کی ترقی، کان کنی کی مصنوعات کی پراسسنگ، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..