کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں46ارب5کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس146.58 پوائنٹس کمی سے34309.76 پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 2 ستمبر 2015 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کے باعث کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 34400کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب5کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت29.59 فیصد کم جبکہ50.13 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سیاسی افق پر چھائی بے یقینی ،فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34125پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم مندی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس146.58 پوائنٹس کمی سے34309.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر381 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے191 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں46 ارب5کروڑ29لاکھ 15ہزار 293 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74 کھرب36 ارب56کروڑ88 لاکھ56 ہزار250 روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر24 کروڑ88 لاکھ95ہزار430 شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کے مقابلے میں10کروڑ46 لاکھ42 ہزار380 شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت54.25 روپے اضافے سے 2990.00 روپے، انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت12.50 روپے اضافے سے1200.00 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت500.50 پوائنٹس کمی سے10199.00 روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت23.78 روپے کمی سے980.00روپے پر بند ہوئی۔

بدھ کودیوا ن سیمنٹ کی سرگرمیاں3کروڑ59لاکھ 74 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت58پیسے اضافے سے18.39 روپے اور ٹی پی ایل ٹریکر کی سرگرمیاں1 کروڑ75 لاکھ80 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت83پیسے اضافے سے20.12 روپے پر بند ہوئی۔بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس129.96 پوائنٹس کمی سے 20918.71 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس62.55پوائنٹس کمی سے 57338.57 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس148.86 پوائنٹس کمی سے 24036.75 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری