پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کاودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف 9ستمبر کو ہڑتال میں بھرپور شرکت کا علان

پیر 7 ستمبر 2015 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کے چیرمین محمدامجد چودھری ،صدر خالد عثمان اور نائب صدر طاہر ملک نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 9ستمبر کو ہونے والی ہڑتال میں بھرپور شرکت کا علان کر دیا۔یہ اعلان پیر کو الائنس کے مرکزی انتخابی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا۔ اس موقع پر پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کے رہنماؤں عبدالودود علوی، سردار عثمان غنی، راجہ حسن اختر اور کسٹم کلیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر مسعود بٹ بھی موجود تھے۔

پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کے چیرمین محمد امجد چودھری ،صدر خالد عثمان اور طاہر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر دوست حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو 878 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ۔صنعتی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں ۔ہماری وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے درخواست ہے کہ وہ تاجروں کے حقیقی نمائندوں سے مذاکرات کریں اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ حل کریں اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ملک کی بنکنگ انڈسٹری بری طرح متاثر ہو گی ۔

اس موقع پر پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کے چیئرمین محمد امجد چودھری او رصدر خالد عثمان نے لاہور چیمبر کے برسر اقتدار گروپ پیاف فاؤنڈر الائنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ تاجروں سے مخلص ہوتے تو لاہور چیمبر بھی 9ستمبر کی ہڑتال میں شرکت کا اعلان کرتا ۔تقریب میں کسٹم کلیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ الائنس کیساتھ ہڑتال کا علان کیاگیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے