فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر نیشنل گروپ کی اجاراداری برقرار

منگل 8 ستمبر 2015 17:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر نیشنل گروپ کی اجاراداری برقرار،نیشنل گروپ کے قائدمیاں ادریس گروپ کے تمام امیدواران مجلس عاملہ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے اب پولنگ نہیں ہوگی۔ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی تعداد 54سوکے قریب ہے، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کا جنرل سالانہ 30 ستمبر 2015 کو طلب کر لیا گیاآن لائن کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعتکاروں ایک عرصہ سے اختلافات کا شکار ہیں جبکہ چیمبر کے ممبران کی تعداد 54سوکے قریب تعداد ہے مگر کبھی بھی جمہوری طریقہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا گیا،مسلسل عرصہ 20سال سے ستار گروپ آف انڈسڑی کا قبضہ ہے،علاوہ ازیں صنعتکارون کے ایک گروپ نے غیرجانبدارممبر ،شپ پسند نہ پسند چیمبرمیں آمد،اوردیگر معاملہ پر اختلافات ہیں اور اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ میں کیس بھی زیر سماعت ہے ،اور انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل بائیکاٹ کررکھا ہے،جبکہ گذاشتہ روز یکطرف فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کارپوریٹ اور خواتین کی نشستوں پر بلا مقابلہ انتخابات کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کی 6 نشستوں کیلئے 12 امیدواروں میں سے 6 نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح ایسوسی ایٹ کلاس کے6 ارکان بھی غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن کے سینئر ممبرشاہد احمد شیخ نے بتایا کہ مجلس عاملہ کیلئے اس سال کی 13 خالی نشستوں کیلئے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس لئے الیکشن شیڈول کے مطابق ان نشستوں کیلئے مورخہ 11 ، 12 اور14 ستمبر 2015 کو پولنگ نہیں ہوگی۔

جن امیدواروں کو غیر سرکاری طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:کارپوریٹ کلاس 1 ۔جمیل احمد آف پرفیکٹ ہوم ٹیکس، 2 ۔خواجہ زاہد آف شفیع سپننگ ملز لمیٹڈ، 3 ۔عامر نثار آف نثار فیبرکس،4 ۔محمد شفیق آف النور پروسیسنگ اینڈ ٹیکسٹال ملزپرائیویٹ لمیٹڈ،5 ۔ محمد سعید آف کوثر پروسیسنگ انڈسٹریز(پرائیویٹ ) لمیٹڈ6۔ احمد حسن آف چناب انجینئرنگ ورکس اینڈ فونڈری (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں ،ایسوسی ایٹ کلاس1 ۔

راشد منیر آف اے۔ اے منیر ڈائیز اینڈ کیمیکل، 2 ۔چوہدری طلعت محمود آف طلعت محمود کٹ پیس ڈیلر، 3 ۔محمد اسلم بھلی آف محمد اسلم بروکر، 4 ۔محمد خالد آف الرحمن انٹرنیشنل، 5 ۔ محمد نواز آف احمد نواز ویونگ فیکٹری، 6 ۔سکندر اعظم خان آف راوٴ کارپوریشن، خواتین کیلئے مخصوص نشست 1 ۔ مسزنگہت شاہدآف شان انڈسٹریز،الیکشن کمیشن کے مطابق چیمبر کے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے اب پولنگ 17 ستمبر 2015 کو ہوگی۔ شاہد احمد شیخ نے مزید بتایا کہ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 30 ستمبر 2015 کو چیمبر کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز