فیلڈ افسران کسان دوستی کا ثبوت اور روزانہ فیلڈ وزٹ کرکے کاشتکاروں کی رہنمائی کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

منگل 8 ستمبر 2015 17:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)فیلڈ افسران کسان دوستی کا ثبوت دیں اور روزانہ فیلڈ وزٹ کرکے کاشتکاروں کی رہنمائی کریں کیونکہ فیصل آباد ڈویژن کے بعض علاقوں میں کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں ،سبز تیلہ،سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آیاہے ۔ ان خیالات کا اظہارمنیر احمد چوہان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ نے فیصل آباد ڈویژن کے فیلڈ افسران و عملہ سے میٹنگ کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ گلابی سنڈی کا حملہ تو معاشی نقصان کی حد سے بھی زیادہ نظر آتا ہے لہذا اس کا انسداد سب سے پہلے کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ کیڑوں کا حملہ اگر معاشی نقصان کی حد یعنی سبز تیلہ ایک بالغ یا بچہ فی پتا، سفید مکھی 5بالغ یا بچے فی پتا یا دونوں ملا کر 5فی پتہ اور گلابی سنڈی 5سنڈیاں فی 100نرم ٹنڈے سے زیادہ نظر آئے تو کیڑوں کے انسداد کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے سفارش کی گئی زہریں ٹرائی ایزوفاس 1000ملی لیٹر یا لیمبڈا سائی ھیلوتھرین 330ملی لیٹر یا گیما سائی ھیلوتھرین 100ملی لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں جس سے کیڑوں سے کافی حد تک نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیڑوں کے خلاف زہروں کا استعمال سفارش کی گئی مقدار میں اور بروقت کرنا ضروری ہے بصورت دیگر مثبت نتائج حاصل نہیں ہوتے اور وقت اور پیسے کے علاوہ فصل کا بھی نا قابل تلافی نقصان ہو جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم فصلوں پر بیماریو ں اور کیڑوں کے حملہ سے بچاؤ کیلئے کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کریں۔ اس سلسلہ میں سستی اور تساہل سے کام لینے والے فیلڈ افسران کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی