رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ

منگل 8 ستمبر 2015 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) میں سیمنٹ کی فروخت میں برآمدات میں 31 فیصد سے زائدکمی کے باوجود مجموعی طور پر 10.24 فیصد اضافہ ہوا جسکی وجہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2015ء میں سیمنٹ کی فروخت 3.061 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اگست کی فروخت سے 10.24 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال یہ فروخت 2.776 ملین ٹن تھی۔

سال 2015 اگست میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.494 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اگست2014ء میں 1.94 ملین ٹن تھی۔اس طرح گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست کے مہینے میں 27.99 فیصد شاندار اضافہ ہوا۔ شمالی زون میں سیمنٹ کی مقامی فروخت اگست 2015ء میں 2.024 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال 2014ء اگست میں 1.648 ملین ٹن تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح جنوبی زون میں اگست 2015ء میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 0.470 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ 0.300 ملین ٹن تھی۔

سال بہ سال کی بنیاد پر رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 4.29 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 3.67 ملین ٹن تھی۔ اس طرح اس ضمن میں 16.73 فیصد کا اضافہ ہوا۔سیمنٹ کی برآمدات کے ضمن میں مایوس کن صورت حال درپیش رہی۔شمالی زون کی برآمدات اگست 2015ء میں 349,873 میٹرک ٹن رہی جو اگست 2014ء میں 502,845 ٹن تھی۔ اسی طرح جنوبی زون کی برآمدات اگست 2015ء میں 216,815 میٹرک ٹن رہیں جو گزشتہ برس اگست 2014ء کو 324,861 ٹن تھیں۔

گزشتہ سال اگست میں 827,707 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی تھی جو رواں سال اگست 2015ء میں 566,689 میٹرک ٹن تک محدود رہی۔ اس طرح اس ضمن میں 31.54 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگر رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت دیکھی جائے تو افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات میں 18.24فیصد کمی کے ساتھ جولائی ۔اگست میں 394,500 میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ سال 2014ء جولائی ۔

اگست میں 482,528 میٹرک ٹن تھی۔بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات دو ماہ جولائی ۔ اگست 2015ء میں کم ہو کر 100,437 میٹرک ٹن تک محدود ہو گئیں جو گزشتہ سال 2014 جولائی۔اگست میں 140,131 میٹرک ٹن تھیں، اس طرح اس ضمن میں 28 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان اے پی سی ایم اے نے کہا کہ افغانستان میں سیمنٹ کی برآمدات کی کمی کی وجوہ میں ایرانی سیمنٹ کی برآمدات بھی شامل ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں بھی انڈر انوائسنگ اور مس ڈیکلیئریشن کے ذریعے ایرانی سیمنٹ فروخت کی جارہی ہے اور اب تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ اچھی صورت حال ہے تاہم ریگولیٹر کو برآمدات میں کمی کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ حکومت کے اقدامات سے سیمنٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..