آلو کی کاشت کا بہترین وقت یکم تا 20 اکتوبر ہے ،کاشتکاربہتر پیداوار کیلئے زمین کی تیاری شروع کردیں، محکمہ زراعت پنجاب

آلو کی تازہ پیداوار کا بطور بیج استعمال موزوں نہیں ،کاشت سے پہلے خوابیدگی کو توڑنا ضروری ہے، ترجمان

اتوار 27 ستمبر 2015 13:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق آلو کی کاشت کا بہترین وقت یکم تا 20 اکتوبر ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ آلو کی بہتر پیداوار کیلئے زمین کی تیاری فوری طور پر شروع کردیں۔ آلو کی تازہ پیداوار کا بطور بیج استعمال کرنا موزوں نہیں کیونکہ کاشت سے پہلے خوابیدگی کو توڑنا ضروری ہوتا ہے۔

آلو 10 تا 12 ہفتے پڑا رہنے سے خوابیدگی خود بخود ختم ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بیماری سے پاک تصدیق شدہ بیج کا استعمال کریں۔ موسم خزاں کی فصل کے لئے شرح بیج 1200 تا 1500 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ گوبر کی گلی سڑی کھاد 12 تا 15 ٹن فی ایکڑ ڈال کر ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح تیار کیا جائے۔ کیمیائی کھادوں میں ڈی اے پی 2 بوری، یوریا 1 بوری، پوٹاشیم سلفیٹ 2 بوری اور زنک سلفیٹ (21 فیصد) 10 کلو گرام یا نائٹروفاس 5 بوری فی ایکڑ زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔ آلو کی کاشت کے لئے بہترین اقسام ڈیزائری، کارڈنیل، ڈایامنٹ، فیصل آباد سفید، فیصل آباد سرخ اور ایس ایچ 5 کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی