وفاقی حکومت نئی فلور ملوں کے قیام پر فوری پابندی عائد کرے ‘ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

گندم اور آٹے کی بہترین ایکسپورٹ پالیسی کے بغیر یہ انڈسٹریز پاؤں پرکھڑی نہیں ہو سکتی‘ محمد نعیم بٹ

بدھ 30 ستمبر 2015 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد نعیم بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نئی فلور ملوں کے قیام پر فوری پابندی عائد کرے ،فلور ملنگ انڈسٹریز میں 50ارب سے زائد کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے لیکن سرپلس ملوں کی وجہ سے کاروبار شدید مندے کا شکار ہے ،گندم اور آٹے کی بہترین ایکسپورٹ پالیسی مرتب کئے بغیر یہ انڈسٹریز پاؤں پرکھڑی نہیں ہوسکتی اور کسان بھی گندم اگانا بند کر دے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن سنٹرل اور پنجاب برانچ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سنٹرل اور پنجاب برانچ کے سالانہ حسابات 2014-15کی منظوری دی گئی جبکہ سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کو شیلڈز دی گئیں۔

(جاری ہے)

نعیم بٹ نے مزید کہا کہ ساتھیوں نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

حکومت فلور ملنگ انڈسٹریز کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ۔ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم رضا احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس فلور ملوں کو چیک کرنے کا کوئی اختیار نہیں بلکہ صرف محکمہ خوراک ملوں کو چیک کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں چوکر پر عائد سات فیصد سیلز ٹیکس ختم کروایا،بھارتی گندم کو واہگہ کے راستے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی، گندم کی ایکسپورٹ پر ریبیٹ دلوایا گیا ۔

انہوں نے کہا نئی ملوں کے قیام پر پابندی لگنی چاہیے ۔پنجاب کے نو منتخب چیئرمین چوہدری افتخار مٹو نے کہا کہ مندے کے باوجودپنجاب میں ملوں کو گندم کا اجراء یکساں کروایا جائے گا ،ملک میں سرپلس گندم کے باوجود سات لاکھ ٹن گندم درآمد کر کے ملک میں کاروباری بحران پیدا کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا