لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں نے آئندہ سال کے لیے اپنی ترجیحات کا اعلان کر دیا

تاجر برادری کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ‘ شیخ محمد ارشد ، الماس حیدر ، ناصر سعید

بدھ 30 ستمبر 2015 22:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے لاہور چیمبر کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ سال کے لیے اپنی ترجیحات کا اعلان اورتاجر برادری کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس کی صدارت الیکشن کمیشن ہارون شفیق چودھری نے کی جبکہ سبکدوش ہونے والے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اجلاس میں سابق صدور میاں محمد اشرف، میاں انجم نثار، صلاح الدین احمد صحاف، شیخ محمد آصف، میاں انجم نثار، فاروق افتخار، میاں شفقت علی، سابق نائب صدور آفتاب احمد وہرہ ،مبشر شیخ اور مارکیٹوں کے عہدیدار اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ توانائی کے بحران ، بینکوں سے لین دین پر ٹیکس ، امن و امان کی صورتحال، ماحولیات سے متعلقہ قواعد و ضوابط اور ملک کی بیرونی تجارت کے فروغ کے لیے ٹھوس تجاویز مرتب کرکے حکومتی اداروں کو بھجوائی جائیں گی جبکہ ان معاملات پر لاہور چیمبر کے سابق صدوراور معاشی ماہرین کو شامل مشاورت رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں کی جانب سے کاروباری برادری کی مشاورت کے بغیر بنائی گئی کوئی بھی پالیسی قبول نہیں کی جائے گی۔

لاہور چیمبر کے نومنتخب سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کو عام فہم اور تاجر دوست بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا اْن کی اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین کردار ادا کرے گا اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ الماس حیدر نے کہا کہ تاجر برادری سے مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھا جائے گا ۔

نومنتخب نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ وہ حکومتی اداروں کے ساتھ رابطے مستحکم کریں گے جس سے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور تاجر برادری کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے مارکیٹوں کے دورے کا منصوبہ ترتیب دیا جائے گاتاکہ صنعت و تجارت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے قابل عمل لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ قبل ازیں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے سال بھر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے نتائج کارسمی اعلان کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز