زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر سید طلعت محمود نے سنٹر لائز ڈ برانچ آٹو میشن سسٹم کا افتتاح کردیا

زیڈ ٹی بی ایل کو بہت پہلے ایک اچھے مقام پر ہونا چاہئے تھا ٗسید طلعت محمود جلد اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کر دی جائیگی ٗ سسٹم سے برانچوں پر کام کا بوجھ بھی کم ہو گا ٗخطاب

بدھ 30 ستمبر 2015 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر سید طلعت محمود نے سنٹر لائز ڈ برانچ آٹو میشن سسٹم (سی جی اے ایس) کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر خطاب میں صدر زرعی ترقیاتی بینک نے کہا کہ ہمیں سی بی اے ایس کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ جب 30 اپریل 2014ء کو میں نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی حیثیت سے چارج سنبھالات و معلوم ہوا کہ زیڈ ٹی بی ایل کا آئی ٹی کا شعبہ ابھی تک 1984ء کے فرسودہ سوفٹ ویئر پر کام کر رہا ہے جو کہ اس وقت ناکارہ ہو چکا ہے اور دوسرے تمام ادارے اس کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

میں نے برانچوں کے دوروں کے موقع پر دیکھا کہ مجموعی ڈھانچہ بالکل خراب تھا یا یوں کہیں کہ بالکل فرسودہ تھا اور بر انچوں کی خستہ حالت دیکھ کر مجھے دکھ ہوا اور میں نے فوری طور پر احکامات جاری کئے جس پر کمپیوٹر اور دیگر آلات برانچوں کو فراہم کئے گئے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے کام کو آگے بڑھا سکیں اور میں سمجھتا ہوں کہ زیڈ ٹی بی ایل کو بہت پہلے ایک اچھے مقام پر ہونا چاہئے تھا اور ابھی تک ہم سٹیٹ بینک آف پاکستان سے کمرشل لائسنس بھی سی بی اے ایس کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے حاصل نہیں کر سکے ہیں اور اب زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ Inhosue CBAS ڈویلپ کر لیا گیا ہے اور بفضل تعالیٰ آج ہم اس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میرے چارج سنبھالنے پر بینک کی 379 برانچیں تھیں جو کہ اب اﷲ کے کرم سے پورے ملک میں 420 برانچیں کام کر رہی ہیں اور انشاء اﷲ اس سال کے آخر تک مزید 18 برانچیں کسانوں کو خدمات بہم پہنچانا شروع کر دیں گی اور کسانوں کی سہولت کیلئے عنقریب بذریعہ موبائل فون بلابرانچ بینکاری کا آغاز پر کر رہے ہیں اور جلد اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی اور اس سسٹم سے برانچوں پر کام کا بوجھ بھی کم ہو گا اور کارکردگی میں بھی تیزی سے بہتری آئے گی اور شفافیت بھی برقرار رہے گی۔

اس موقع پر شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہیڈ ندیم چوہان نے سی بی اے ایس کا مختصر الفاظ میں تعارف کروایا اور کہا کہ ہماری ٹیم نے انتہائی مہنگا اور جس کیلئے بہت وقت درکار تھا وہ سوفٹ ویئر مختصر وقت میں تیار کر کے بینک کیلئے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے اور یہ سب صدر بینک کی شفقت اور رہنمائی کی بناء پر ممکن ہو سکا ہے۔ زونل چیف سلیم صفدر نے اپنے سپاسنامہ میں بینک کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس لگن سے وہ بینک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں ہم بھی بہت زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی یقین دہانی کی تجدید کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..