جدید خطوط پر استوار تحقیقی اور تخلیقی نظام ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے لازم ہے ،رانا تنویر حسین

دنیا کی ترقی کرتی اقتصادی ریاستوں کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو بھی بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل مصنوعات کو فروغ دینا چاہئے،وفاقی وزیر

پیر 5 اکتوبر 2015 20:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے سانئس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جدید خطوط پر استوار تحقیقی اور تخلیقی نظام ہماری ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے لازم ہے اس مقصد کے لئے دنیا کی ترقی کرتی ہوئی اقتصادی ریاستوں مثلا چین، سنگا پور، بھارت اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کو فروغ دینا چاہئے آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری ویلیو ایڈیشن کے چیلنچز اور مواقع کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ کا انعقاد پاکستان کونسل برائے سانئس اور ٹیکنالوجی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے علم و تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ضمن میں بھر پور حصہ لیں ہماری حکومت وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اقتصادی ترقی کی راہوں پر گامزن کر نے کیلئے پر عزم ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار میں چوتھے جبکہ ٹیکسٹائل کی بر آمدات میں دسویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کی اقتصادیات بڑی حد تک اس صنعت کی کارکردگی پر انحصار کرتی ہے۔ تازہ اعداد وشمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل شعبے کا حصہ 55% ہے۔ جبکہ 2008-09 میں یہی شعبہ 65% کا حصہ دار تھا اگلے پانچ سالوں میں اس شعبے کی کارکردگی بیتر بناتے ہوئے ہم اسکا ہدف 26 ارب ڈالر تک لے جانے کے خواہاں ہیں اس مد میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ویژن 2020 ء اور پاکستان ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19 ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے ورکشاپ کے انعقاد پر دونوں اداروں کے سربراہان کو سراہا اور بطور وزیر اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس سے پہلے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے کردار کا حامل بھی ہونا چاہئے تاکہ معاشرے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ماں کا درجہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کپاس کی پیداور میں دنیا میں سرفہرست ہے جبکہ ٹیکسٹائل منصوعات میں ہمار ا وہ مقام نہیں جبکہ موجودہ ٹیکنالوجی پر عمل در آمد کر کے ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔اس کے بعدبولٹن یونیورسٹی ، یو کے کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر حسین شاہ ، فیصل آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز او رپاکستان کونسل فار سانئس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر انوارالحق گیلانی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سائنسدانوں اور طلباء سمیت شرکاء کی ایک بڑی تعداد موجود`

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..