پرانے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016 ء کوختم کرنے کافیصلہ

اتوار 11 اکتوبر 2015 12:50

ملتان۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام کے پاس موجود پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر2016کوختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔جن کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کی جارہی ہے ان میں دس ،پچاس،سواورایک ہزارروپے کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ شامل ہیں ۔

تاہم کمرشل اورمائیکروفنانس بینک پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ وصول کرکے اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ 31دسمبر2021ء تک عوام کوجاری کرتے رہیں گے ۔قیام پاکستان کے وقت جوکرنسی نوٹ استعمال ہوئے وہ ریزروبینک آف انڈیاکے جاری کردہ تھے ۔تاہم تقسیم کے فوراََبعد ایک، دو،پانچ، دس اورسوروپے کے استعمال ہونے والے نوٹوں کی پیشانی پرحکومت پاکستان درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ان نوٹوں کااستعمال 30ستمبر1948تک ہوا ۔یکم اکتوبر1948سے بینک دولت پاکستان نے اپنے کرنسی نوٹ چھاپنے شروع کئے ۔یکم مارچ 1949سے لے کر پندرہ ستمبر1953تک جونوٹ چھاپے گئے ان کی پیشانی پرقائداعظم محمدعلی جناح کی تصویر شائع کی گئی۔مشرقی پاکستان کے جداہونے کے بعد1974سے 1988تک پاکستانی کرنسی پرچھپنے والے بنگالی زبان کے حروف ختم کئے گئے اوران پرچھاپے جانے وا لے چائے کے باغات ،دریاؤں اورکشتیوں کی تصاویر ہٹالی گئی۔

اس کے علاوہ مختلف ذیلی ادوارمیں بھی مختلف نوٹ چھاپے گئے ،کچھ نوٹ صرف حاجیوں کے استعمال کے لئے بھی تھے۔پاکستان کے قیام کے50برس مکمل ہونے پرپانچ روپے کاایک خصوصی نوٹ بھی چھاپاگیاجس کی پشت پرملتان کی بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کی تصویربھی شائع کی گئی ۔1951میں پانچ ،دس اورسوروپے کے جو نوٹ جاری کئے گئے ان میں پانچ روپے کے نوٹ پرخیبرپاس ،دس روپے کے نوٹ کی پیشانی پرشالیمارباغ اورپشت پرمکلی کے مقبرے کی تصویرشائع کی گئی ۔

مشرقی پاکستان کی جدائی کے بعدجونوٹ چھاپے گئے ان سب کی بناوٹ یکساں مگررنگ مختلف تھے،ایک روپے کے نوٹ کارنگ بادامی،دوروپے کے نوٹ کارنگ ہلکاخاکی،دس روپے کے نوٹ کارنگ سبزاورپچاس روپے کے نوٹ کارنگ نیلاتھا۔نئے نوٹوں کی سیریزکو70 ء کی دہائی میں جب نوٹ چھاپا گیاتوپانچ روپے کے نوٹ کی پشت پربلوچستان کے کوجک ٹنل اوردس روپے کے نوٹ پرسندھ کے آثارقدیمہ موہنجوداڑو،پچاس روپے کے نوٹ پرپنجاب کے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ ،سوروپے کے نوٹ پرخیبرپختونخواہ کے اسلامیہ کالج ،پانچ سوروپے کے نوٹ پرمرکزی آفس سٹیٹ بینک آف پاکستان اورہزارروپے کے نوٹ پرمقبرہ جہانگیرکی تصویرتھی۔

موجودہ دورمیں استعمال ہونے والے نوٹوں کی سیریزمیں نوٹوں کی پشت پرجن تاریخی عمارتوں کی تصاویر چھاپی گئی ہیں ان میں گوادرپورٹ ،خیبرپاس،موہنجوداڑو کے آثارقدیمہ ،کے ٹوکی چوٹی ،قائداعظم ریذیڈنسی زیارت ،بادشاہی مسجدلاہور،اسلامیہ کالج پشاوراورفیصل مسجداسلام آبادکی تصویریں قابل ذکرہیں۔یہ امرقابل ذکرہے کہ بینک دولت پاکستان نے نوٹوں کی سیکورٹی ،پائیداری اورجمالیاتی معیارمیں بہتری لانے کے لئے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی سیریزجاری کرنے کاآغاز2005میں 20روپے مالیت کے نوٹ کے اجراء سے کیاتھا۔بعدازاں پانچ روپے ،دس روپے ،بیس روپے ،پچاس روپے،سوروپے ،پانچ سوروپے،ہزارروپے اورپانچ ہزار روپے کے نوٹوں کے اجراء کاعمل 2008 ء میں مکمل کرلیاگیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا