روس کے مرکزی بینک کی سربراہ کیلئے بہترین سربراہ کا انعام

اتوار 11 اکتوبر 2015 12:53

لیما ۔11 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) روس کے مرکزی بینک کی سربراہ ایلویرا نبی اللینا کو جریدے یورو مانی کی طرف سے مرکزی بینک کے بہترین سربراہ کا انعام دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلویرا نبی اللینا کو انعام دینے کی تقریب پیرو کے دارالحکومت لیما میں عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ایلویرا نبی اللینا نے اس موقع پر کہا کہ یہ انعام میرے لیے باعث عزت ہے، میں اس مشکل وقت میں روس کی حمایت کرنے کے لیے اپنے روسی اور غیرملکی رفقائے کار کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کی معیشت کو معاشی طوفان سے دو چار ہونا پڑا جس کے اثرات کو ابھی تک دور نہیں کیا جا سکا ہے لیکن توقع ہے کہ دنیا کے معاشی حالات میں عنقریب بہتری آئے گی جس پر روس پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

مرکزی بینک کی سربراہ نے کہاکہ روس کی معیشت نئے حالات کی عادی ہونے لگی ہے اور اب ہمارا مقصد معاشی استحکام کو مزید مستحکم کرنا اور افراط زر میں کمی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یورو مانی لندن سے جاری کیا جانے والا ماہوار جریدہ ہے جو ستر ممالک میں شعبہ مالیات میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو انعامات دیتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی