حکومت نے ٹیکسٹائل شعبہ کے مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دے کر روشن مثال قائم کی ہے،میاں زاہد حسین

بدھ 14 اکتوبر 2015 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کرا چی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکسٹائل شعبہ کے مفادات پر ملکی مفادات کو ترجیح دے کر روشن مثال قائم کی ہے۔گرتی برآمدات کو سہارا دینے کیلئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے بھارتی دھاگے پر 25 فیصد امپورٹ ڈیوٹی، ریفنڈ کی ادائیگی، گیس کی قیمت میں کمی، جی آئی ڈی سی کے خاتمہ ، برآمدات پر تین فیصد ریبیٹ اور روپے کی قدر گرانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومت نے کرنسی کی قدر اور گیس کی قیمت کم کرنے اور جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے انکار کر دیا جبکہ دیگر مطالبات زیر غور ہیں۔

حکومت نے ٹیکسٹائل شعبہ کو اربوں روپے کی گیس ضائع کرنے والے سال خوردہ نجی بجلی گھر موسم سرما میں بند کرنے پر نو روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جو ملکی مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اپٹما سپنگ سیکٹرکی نمائندہ ہے جس میں بعض کمپوزٹ یونٹس بھی شامل ہیں اور اس کے مطا لبات قا بل غور ہیں جبکہ ویلیو ایڈڈ سیکٹرجو 45 فیصدبرآمدات اور لاکھوں افراد کو روزگار دے رہا ہے کو بھی ٹیکسٹائل پیکج کے مذاکراتی عمل میں شریک کیا جائے۔

بھارت سے دھاگے کی درآمد پرپابندی یا امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے سے ویلیو ایڈڈ سیکٹر تباہ ہو جائے گا اسلئے امپورٹ بند نہ کی جائے۔ اسکے بجائے پاکستان سے کپاس اور دھاگے کی برآمد کم کی جائے تاکہ مقامی ویلیو ایڈڈ سیکٹر کو سستاخام مال اور عوام کو روزگار مل سکے۔دھاگے کے کارخانوں کے مفادات کو ہزاروں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل یونٹس اور ان میں ملازم ایک کروڑ اسی لاکھ افرادکے مفادات پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔

اپریل فورم کے مطابق دھا گے کی برآمد ساٹھ سینٹ فی پونڈ اور ویلیو ایڈڈ سیکٹرکی چھ ڈالر فی پونڈ ہے اسپنگ سیکٹر کپاس میں56 فیصد اور گارمنٹس سیکٹر 850فیصد ویلیو ایڈ کر رہا ہے۔سپنگ سیکٹر میں ایک آسامی پیدا کرنے کیلئے گیارہ لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آتا ہے جبکہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر میں اتنے سرمائے میں درجن بھر افراد کو مستقل روزگار مل جاتا ہے۔ پروفیشنل مینجمنٹ کی کمی ، سبسڈی اور ریبیٹ کا نشہ اور ہر حال میں ذاتی منافع کو ملکی مفاد سے منسلک کرنا مسائل کی جڑ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی