بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس قوانین کی پامالی ہے، محاصل جمع کرنے ناکامی کی سزا عوام کو دینا استحصال ہے

تاجروں اور حکومت کے مابین کشمکش افسوسناک ہے، حل نکالا جائے

بدھ 14 اکتوبر 2015 21:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ غیر قانونیاکاؤنٹ ہولڈرز کے حقوق کی خلاف ورزی اور ٹیکس قوانین کی پامالی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ میں ناکامی کی سزا عوام کو دینا ناقابل قبول ہے ۔ تاجروں اور حکومت کے مابین کشمکش افسوسناک ہے اسکاحل نکالا جائے۔

ٹیکس آمدنی یا کھپت پر لگایا جاتا ہے مگر یہاں بینک ٹرانزیکشنز پر بھاری ٹیکس عائد کر کے زیر زمین معیشت کو مزید پھیلایا اور دستاویزی معیشت کو سکیڑا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغلکہا کہ کاروباری برادری کی اکثریت بینک ٹرانزیکشنز پر عائد اس من مانے ٹیکس کو بھتہ قرار دے رہی ہے جبکہ بعض بینک موجودہ ابتر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو نچوڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو سزا دینے کے بجائے ایف بی آر میں اصلاحات کرے تاکہ یہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے اور اسکی ناکامیوں کی سزا عوام کو نہ ملے۔ موجودہ صورتحال میں سالانہ گوشوارے نہ جمع کرانے والے نان فائلرز کی جانب سے کی جانے والی بینکنگ ٹرانز یکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے ٹیکس چوری کرنے والے انتہائی مالدار افراد کو ہدف نہیں بنایا جا سکے گا، جی ڈی پی بھی منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ معیشت کو دستاویزی بنانے میں کسی معنی خیز پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔

حکومت کے پاس32 لاکھ انتہائی مالدار افراد کے اثاثوں اور شاہانہ اخراجات کی تفصیلات موجود ہیں مگر انکے خلاف کبھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی کیونکہ اس سے اشرافیہ کے مفادات پر ضرب پڑتی ہے ۔اگر بالا دست طبقہ کے ہر فرد سے صرف تین لاکھ فی کس ٹیکس وصول کیا جائے تو حکومت کی آمدنی میں ایک کھرب روپے کا اضافہ ممکن ہے جبکہ بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس سے ایک کھرب کی ایک تہائی رقم بھی جمع نہیں ہو گا اور ملک بدستور ٹیکس چوروں کی جنت بنائے رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی