بزنس مین پینل کو پچھلے سال کی فیڈریشن میں سخت ترین شکست ہضم نہیں ہوئی ؛کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ بزنس مین پینل کو پچھلے سال کی فیڈریشن میں سخت ترین شکست ہضم نہیں ہوئی اورآئندہ فیڈریشن الیکشن میں واضح شکست کے آثار نمایاں ہونے پرمخالف پینل نے ایک بارپھرمنفی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نامی ادارے کی ایک پرانی رپورٹ کا سہارا لے کر ذاتیات پر مبنی حملے شروع کر دیئے ہیں ، حالانکہ ملک اور بیرون ملک تاجر و صنعتکار برادری میں ایس ایم منیر کی شخصیت بے داغ ہے اور ان کا ماضی کھلی کتاب ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد سعید، سینئر نائب صدر سلیم الزمان، نائب صدر سید واجد حسین،سینیٹر عبدالحسیب خان، سابق صدور کاٹی راشد احمد صدیقی،گلزار فیروز، سید فرخ مظہر، زبیر چھایا، سید جوہر علی قندھاری،مسعود نقی، فرحان الرحمٰن اکبر فاروقی کا کہنا ہے کہ ملک کی بزنس کمیونٹی ایس ایم منیر کو ذاتی طور پر بخوبی جانتے ہیں کہ ایس ایم منیر نے کبھی بھی ذاتی مفادکے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ مخالف گروپ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک پرانی رپورٹ کو اخبارات کی زینت بنایا اور ایس ایم منیر کی ٹی ڈیپ میں اعلیٰ خدمات کے معترف ہونے کے بجائے انکی ذاتیات پر کیچڑ اچھالا، مخالف گروپ کے چند نام نہاد لیڈران و ہی لوگ ہیں کہ جب ایس ایم منیر ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹیو نامزد ہوئے تو انہوں نے ایس ایم منیر کی شان میں تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے اور حکومت کا بہترین فیصلہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں فیڈریشن میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا تھا

جو کہ وہ اب نہیں کر سکتے، اس لئے انکو تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ایس ایم منیر کو چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈیپ کے عہدے پر ان کو انکی قابلیت ، نیک نامی اور تجربے کی بنیاد پر مقرر کیا ہے جس کے بعد انہوں نے ٹی ڈیپ میں کارپوریٹ کلچرمتعارف کرایا جبکہ ایس ایم منیر بطور چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈیپ ایک پیسہ بھی تنخواہ یا الاؤنس کے طور پر اپنی خدمات کی مد میں نہیں لیتے ہیں اور انہوں نے ادارے کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد ادارے کو کرپشن سے پاک ادارہ بنا دیا ہے اور اندرون وبیرون ملک کامیاب ترین نمائشوں کا انعقاد کرکے پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے راہ ہموار کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام تاجر و صنعتکار برادری ایس ایم منیر کی قیادت پر بھروسہ اور اعتماد رکھتے ہیں اور ان کی یکجہتی مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ فیڈریشن کی حالیہ بر س شکست کو اپنے دل سے قبول کرلے اور تاجروں و صنعتکاروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انکو حل کرانے میں موجودہ فیڈریشن کے صدر کا بھرپور ساتھ دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز