وزارت صنعت و پیداوار میں موجود مخصوص لابی یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پرتعیناتی کیلئے ایک بار پھر سرگرم

منگل 20 اکتوبر 2015 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) وزارت صنعت و پیداوار میں موجود مخصوص لابی یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پرتعیناتی کیلئے ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے ،وزارت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایم ڈی کے عہدے کے لئے بھجوائے جانے والے 12افراد کی فہرست میں کم تعلیمی معیار مشکوک ڈگری کے حامل اور متعلقہ شعبے میں تجربہ نہ رکھنے والے افراد کو بھی شامل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، گذشتہ تین سالوں سے مستقل پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے منافع بخش ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز اور وزارت صنعت کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے بھجوائے جانے والے 12افراد کے انٹریوز مکمل کر لئے ہیں ذرائع کے مطابق ان افراد میں ایم ڈی کے لئے مطلوبہ قابلیت سے کم تعلیم رکھنے والے امیدواروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ لسٹ میں ایسے نام بھی موجود ہیں جنہیں ریٹیل مارکیٹ یا ایم ایف جی کے کاروبار کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور بعض امیدوار کنسٹرکشن ،رئیل اسٹیٹ اور ٹیکسٹائل فیبرکس کا تجربہ رکھتے ہیں ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار میں موجود مخصوص لابی عہدے پر من پسند امیدوار کی تعیناتی کیلئے مکمل طور پر سرگرم ہو چکی ہے اور ایک بار پھر یوٹیلٹی سٹورز کو تختہ مشق بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور زمیں مستقل اور پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل ایم ڈی کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ تین سالوں سے کارپوریشن کوشدید خسارے کا شکار ہے اور مالی سال 2014/15کے حسابات مکمل ہونے کے بعد اربوں روپے خسارے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ تین سالوں کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں سیاسی دباؤ سفارش اور رشوت کلچر کا فروغ بہت زیادہ ہو گیا ہے اس وقت کارپوریشن میں اہم عہدوں پر ترقی و تعیناتی کے لئے لاکھوں روپے رشوت طلب کی جاتی ہے وزارت صنعت و پیداوار میں موجود ٹاؤٹ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد وزارت صنعت و پیداوار کو تین سے چار امیدواروں کے نام شارٹ لسٹنگ کرکے بھجوائے جائے گے جسے مذید منظوری کے لئے وزیر اعظم کو بھجوایا جائے گا اور وزیر اعظم پاکستان مستقل ایم ڈی کی منظوری دیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز