حکومت مینوفیکچرنگ سیکٹر کو سستی اور وافر بجلی مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے وگرنہ معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہوجائے گا‘لاہور چیمبر

منگل 20 اکتوبر 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو سستی اور وافر بجلی مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے وگرنہ معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہوجائے گا۔ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بجلی کا بحران مینوفیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ کے لیے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے لہذا صورتحال پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبے جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیے جائیں تاکہ بجلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے سرمایہ کا ری کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے جس سے معاشی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ توانائی کی پیداوار کے لیے روایتی ذرائع پر انحصار ہی بحران کی سب سے بڑی وجہ ہے ، پاکستان میں سورج اور ہوا سے لاکھوں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھاکر نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں بلکہ اضافی بجلی برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی پیداوار بڑھنا حکومت کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ برآمدات اور حکومت کے محاصل دونوں ہی تیزی سے بڑھیں گے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اس وقت توانائی کے بحران نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار محدود کردی ہے جس کی وجہ سے یہ سنگین خدشہ پایا جارہا ہے کہ ایکسپورٹرز اپنے آرڈرز بروقت مکمل نہیں کرپائیں گے جس کے نتیجے میں مدّمقابل ممالک کو عالمی منڈی میں غلبہ پانے کا موقع ملے گا۔ یہی صورتحال رہی تو صنعتکار ورکرز کی تعداد میں کمی پر مجبور ہونگے جس کی وجہ سے بیروزگاری بڑھے گی اور کرائم گراف اوپر جائے گا۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سستی اور وافر بجلی پیدا کرنے کے لیے جلد سے جلد بڑے آبی ذخائر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کرے اور وفاقی بجٹ میں کالاباغ ڈیم کے لیے فنڈز مختص کرے تاکہ یہ اہم قومی منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے ایگزیکٹو کمیٹی کو لاہور چیمبر کی کونسل برائے کالاباغ ڈیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا