ڈچیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکیسکوکادورہ سریاب گرڈسٹیشن

منگل 20 اکتوبر 2015 16:32

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) میرعبدالخالق بلوچ چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے سریاب گرڈسٹیشن کادورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ایگزیکٹوانجینئر کیسکو(جی ایس او) کرم بخش بادینی، سب ڈویژنل آفیسرزکیسکوسریاب ، کرانی ،سپیزنڈنعیم بنگلزئی، محمد مجتبیٰ اور قاضی امان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پرچیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز(کیسکو) میرعبدالخالق بلوچ نے کہاکہ صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی بنائی جائے بجلی کی تکنیکی خرابی کو جلد ازجلد دورکرکے صارفین اورشکایات کوترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔میرعبدالخالق بلوچ نے کہاکہ سریاب I،IIاورہزارہ ٹاؤن فیڈر اوورلوڈڈ ہے اوراس اضافی لوڈکوختم کرنے کے لئے ایک نئے فیڈر پرکام تیزی سے جاری ہے جسے جلد مکمل کیاجائے گاجن کی بدولت ان متعلقہ علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجاسکے گا علاوہ ازیں کولپوراورعاصم آبادفیڈربھی اوورلوڈہے جن کی بائی فرکیشن بھی ضروری ہے اوراس سلسلے میں اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کیسکوہم سب کی ملکیت ہے لہٰذامفت بجلی کے استعمال کوترک کرکے صارفین اپنابل جمع کرائیں تاکہ انہی رقوم سے بجلی کے مزید نئے منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکوبھی بڑھایاجاسکے۔قبل ازیں ایگزیکٹوانجینئرکرم بخش بادینی نے چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکو گرڈسسٹم آپریشن (GSO)سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔بعدازاں چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز(کیسکو) میرعبدالخالق بلوچ نے کلی قمبرانی،محمدشاہ ٹاؤن،کلی لعل آباد،ہزارگنجی،کیچی بیگ کے مختلف علاقوں کابھی دورہ کیااورصارفین کی شکایات معلوم کیں اوراُن کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔دورہ کے دوران نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عطامحمدبنگلزئی اوردیگرارکان بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا