بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ان کا معیارزندگی بہتر بنایاجا رہا ہے ‘راجہ اشفاق سرور

بدھ 21 اکتوبر 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ان کا معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں، محکمہ لیبر و انسانی وسائل ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم، لٹریسی، لوکل گورنمنٹ، سوشل ویلفیئر،کمیونٹی ڈویلپمنٹ، داخلہ و دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے شارٹ ٹرم منصوبے کے تحت بھٹہ مزدوروں کے آؤٹ آف سکول بچوں کی قریبی سکولوں میں داخلہ مہم کے ہدف کی جانب کامیابی سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت کی روشنی میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکول داخلہ مہم پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لیبر علی سرفراز، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید گل، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر لاہور سید حسنات جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر داؤدعبداللہ و دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ سکول انرولمنٹ مہم کے تحت اب تک فیصل آباد میں 1566، لاہور میں 715، ضلع ننکانہ میں 268، گجرات میں 937، جھنگ میں 50، چنیوٹ میں 187جبکہ رحیم یار خان کے 15سے زائد بچوں کی بھٹوں کے 2کلومیٹر کی حدود میں قائم سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کروائی جاچکی ہے تاہم اس وقت محکمہ تعلیم کے تمام ای ڈی اوز، ڈی ڈی اوز، ہیڈماسٹرز، اساتذہ و دیگر تدریسی سٹاف بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں داخلہ مہم میں مزید تیزی آئے گی۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ محکمہ لیبر و انسانی وسائل کے تحت بھٹہ خشت سے جبری مشقت و چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے جاری مربوط منصوبے کے تحت پنجاب کے 4منتخب اضلاع کے بھٹہ مزدوروں کے5592بچوں کو ایجوکیشن فراہم کی جا رہی ہے۔ ضلع گجرات کے 1003، فیصل آباد کے 1566، سرگودھا کے 1538جبکہ بہاولپور کے 1485بھٹہ مزدور بچوں کی سکول انرولمنٹ کرکے انہیں نان فارمل ایجوکیشن کے تحت مفت تعلیم فراہم کی جار ہی ہے۔

وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ محکمہ لیبر کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار محدود وسائل میں رہتے ہوئے پنجاب کے تمام بھٹہ خشت ، بھٹہ مزدوروں اور ان کے آؤٹ آف سکول بچوں کی درست تعدادبارے سروے مکمل کیاگیا۔اس وقت صوبہ پنجاب میں 6ہزار بھٹوں پر ایک لاکھ 70ہزار 293بھٹہ مزدور کام کر رہے ہیں جبکہ ان کے 7540بچوں کو محکمہ لیبر کی مختلف تعلیمی سکیموں کے تحت پہلے ہی نان فارمل ایجوکیشن فراہم کی جا رہی ہے۔محکمہ لیبر منتخب 10اضلاع میں بورڈ آف سٹیٹسٹکس(BOS) کے ذریعے چائلڈ لیبر بارے ْجامع سروے بھی کروا رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے