کراچی سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتہ تیزی کا رجحان رہا

100 انڈیکس 34000 پوائنٹس کی بالائی سطح عبور کر گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 22:16

کراچی ۔ 31 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتہ اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا رحجان غالب رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 5 کاروباری دنوں میں 34000 پوائنٹس کی بالائی سطح کو عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ سرمائے کے حجم میں 51 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے لحاظ سے پیس پارک لمٹیڈ، بینک آف پنجاب، پاک الیکٹرون، کے الیکٹرک لمٹیڈ، جہانگیر صدیق کمپنی، بائیکو پیٹرولیم، بینک الفلاح، جے ایس بینک، لوٹے کیمیکل اور الشاہیر کارپوریشن سرفہرست رہے۔

شیئرز مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کا آغاز مایوس کن ہوا اور پہلے دن مارکیٹ مندی سے دوچار رہی جبکہ دوسرے روز بھی مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے تاہم کاروباری سرگرمیوں میں صرف 2 روز کے دوران اضافے کی وجہ سے 100 انڈیکس 488.6 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 3 روز مندی میں انڈیکس 172.31 پوائنٹس میں کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 316.29 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انڈیکس 34100,34000,33900 اور 34200 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتا ہوا 34261.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح 129.882 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20417.39 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شےئرز انڈیکس 23769.24 پوائنٹس سے بڑھ کر 23945.47 پوائنٹس ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کاروباری تیزی کی وجہ سے 100 انڈیکس 34465 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروباری مندی سے انڈیکس 33742 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق غیر ملکی سرمائے کے انخلا، حصص کی فروخت کے دباوٴ اور نتائج سیزن بھرپور آب و تاب کے ساتھ چلنے پر تین دن مارکیٹ پر مندی کے اثرات غالب رہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں استحکام اور کموڈٹی مارکیٹ میں بہتری نے مقامی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا۔ مقامی سرمایہ کاروں نے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کے سبب انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

مجموعی طور پرکاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 51 ارب 96 کروڑ 45 لاکھ 63 ہزار 15 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72 کھرب 32 ارب 27 کروڑ 89 لاکھ 43 ہزار 226 روپے سے بڑھ کر 72 کھرب 84 ارب 24 کروڑ 35 لاکھ 6 ہزار 241 رو پے ہو گیا۔ گزشتہ ہفتہ مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 19 کروڑ 62 لاکھ 33 ہزار حصص رہا جبکہ کم سے کم 12 کروڑ 67 لاکھ 56 ہزار حصص کے سودے ریکارڈ کئے گئے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 1909 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 874 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 946 میں کمی اور 89 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے