سرمایہ کاری ؛ ایس ای سی پی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف لاہور میں آگاہی سیمینار

پیر 2 نومبر 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان فنانشل سیکٹر میں موجود مواقعوں ، محفوظ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے میں اعتماد میں اضافے اور طالب علموں میں بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے سے تسلسل سے آگاہی سیمینار منعقد کررہا ہے۔ ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف لاہور کے اسلام آباد کیمپس میں ایسے ہی ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔

سیمینار کے شرکاء کو میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایس ایس ی پی کے حکام فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب سیکموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار ، فوائد اور سرمایہ کاروں کو حاصل تحفظ سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

۱یس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا جانے والا ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے عوام کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں اور ان سے متعلق قوائد و ضوابط اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے ۔

اس ویب پورٹل کو عوام اور خاض طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ طالب علموں کو انوسٹر ایجوکیشن کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے پر دستیاب فنانشل سیکٹر اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس پورٹل پر مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں جبکہ اس کے ذریعے کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات ، جعلی سکیموں کو جاننے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار ، مالیاتی منصوبہ بندی کے تناظر میں تیار کی گئی کمپیوٹر گیم اور دیگر سرگرمیاں اس پورٹل کا حصہ ہیں۔ طالب علموں نے ایس ای سی پی کے اقدام کو سراہا اور ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے اختتام پر سرمایہ کاری کی سکیموں اور قوانین کے متعلق سیمینار کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی