گاڑی شو روم سے نکلنے سے پہلے ہی رجسٹرڈ ہوگی جس سے جرائم میں بھی کمی واقع ہو گی ‘ڈی جی ایکسائز،پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے ریونیو اکھٹا کرنے میں آسانی کے ساتھ 200گنا اضافہ بھی ہو گا،محکمہ ایکسائز کی اپنی فورس ہو گی اور اپنے پولیس سٹیشن جو منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاون کرنے کے لیے آزاد ہو نگے

اتوار 8 نومبر 2015 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے ریونیو اکھٹا کرنے میں آسانی کے ساتھ 200گنا اضافہ بھی ہو گا انٹرنیٹ کے ذریعے سارا ریکارڈ دیکھا جا سکے گا ترقی یافتہ ممالک میں یہی طریقہ کار جاری ہے جس پر اب پاکستان میں بھی عمل ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقعہ پر اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ جب تک ٹیکس وصولی میں جدت نہیں آئے گی ریونیو میں بھی اضافہ مشکل ہوگا اسی لیے جد ید طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کو بھی آن لائن کیا جا رہا ہے تاکہ جب گاڑی شو روم سے نکلے تو پہلے ہی رجسٹرڈ ہوکریڈٹ کارڈ کے ذریعے گاڑی رجسٹرڈ کرنے سے نمبر پلیٹ ٹی سی ایس کے ذریعے گھر بیٹھے بھی وصول کی جا سکے گی سارا سسٹم آن لائن ہو گا اور گاڑیوں کو شو روم میں نکلنے سے پہلے رجسٹر ڈکرنے سے جرائم میں بھی خاصی کمی واقع ہو گی کیونکہ زیادہ تر جرائم پیشہ افراد غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں پر ہی واردات کر تے ہیں ایکسائز کے منشیات ونگ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی اپنی فورس ہو گی اور اپنے پولیس سٹیشن جو منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاون کرنے کے لیے آزاد ہو نگے کیونکہ مجسٹریٹ بھی ایکسائز کے ہی ہو نگے جو موقع پر احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہوں گے اس نئے طریقہ کار کو اپنانے سے منشیات فروش کا قلع قمع کرنا نہایت آسان ہو گا جس سے منشیات فروشی میں خاصی کمی واقع ہونے کی امید ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے