مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد اضافہ، آٹا، دالیں، چکن مہنگے ہوگئے

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) ملک بھر میں انڈے، آٹا، دالیں، چکن، مہنگے ہونے کے باعث ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.18 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز، چکن، برائلر، انڈے، دہی، مٹن، آٹا، دال ماش کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت اضافہ ہوا ہے جبکہ گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

پی جی ایس کے مطابق افراط زر کی شرح میں 8 ہزار روپے تک کمانے والوں کے 1.98 جبکہ 8 ہزار سے 12 ہزار تک کمانے والوں کے لیے 2.55 فیصد، 12 سے 18 ہزار تک کمانے والوں کے لیے 1.54 فیصد، 15 سے 35 ہزار تک کمانے والوں کے لیے 2.88 فیصد جبکہ 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لیے 2.52 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتہ میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے، چکن برائلر کی قیمت میں 11 روپے، انڈوں کی قیمت میں 5 روپے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 31 روپے سمیت 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 9 روپے، آلو کی قیمت میں ایک روپے، کیلا کی قیمت میں ایک روپے، چاول 0.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی