اٹلس ہنڈا موٹر سائیکلوں کے فروخت میں 29.61 فیصد اضافہ

اتوار 15 نومبر 2015 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 نومبر۔2015ء) اٹلس ہنڈا موٹر سائیکلوں کے فروخت پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں اس سال 29.61 فیصد اضافہ ہوا ہے ، مالی سال 2013-14ء کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر ) میں مجموعی طور پر 195148 یونٹس جبکہ مالی سال 2015-16ء کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا ا کتوبر ) میں 258761 یونٹس فروخت ہوئے اسی طرح اکتوبر 2014ء میں صرف 54014 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اکتوبر 2015ء میں 70010 یونٹس فروخت کئے گئے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکل کے طلب میں اضافہ کی وجہ سی ڈی 70کی قیمتوں میں کمی ہے کیونکہ سی ڈی 70 کی قیمت 69900 روپے سے کم کرکے 63500 روپے کردی گئی ہے اٹلس ہنڈا حکام کے مطابق اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے 25سے 30 فیصد مارکیٹ حصہ کراچی میں قابو پالیا جبکہ ایک سال قبل کراچی میں مارکیٹ حصہ صرف دس فیصد تھا اور نومبر میں موٹر سائیکلوں کے فروخت میں اضافے کیلئے 75000 یونٹس کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کی طلب شہری علاقوں کی بجائے دیہی علاقوں میں زیادہ ہے اور کمپنی اپنی پالیسی کومزید بہتر کرے گی موٹر سائیکل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ نئے اور خوبصورت ماڈل متعارف کرانے سے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے یاد رہے ہنڈا اٹلس لمیٹڈ کی بنیاد 1963 میں رکھی گئی تھی اور پاکستان میں دو پلانٹس میں موٹر سائیکلوں کو تیار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی اور لاہور کے دونوں پلانٹس میں مالی سال 2014-15ء میں مجموعی طورپر 652593 یونٹس فروخت ہوئے ہنڈا اٹلس موٹر سائیکلوں کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور طلب کو پورا کرنے کیلئے موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے مزید سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اس طرح سوزوکی نے مالی سال 2015-16ء کے پہلے چار ماہ میں 5634 یونٹس اور یاماہا صرف 6317 یونٹس فروخت کرسکی

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز