میزان بینک اور بین الاقوامی منی ٹرانسفر کمپنی آئی ایم ای ریمیٹ ملائیشیا کے مابین منی ٹرانسفر معاہدے پر دستخط

صارفین بیرون ممالک سے آئی ایم ای ریمیٹ کے ذریعے بھیجی جانیوالی رقوم میزان بینک سے حاصل کرسکیں گے

پیر 16 نومبر 2015 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے بین الاقوامی منی ٹرانسفر کمپنی آئی ایم ای ریمیٹ ملائیشیا کے ساتھ منی ٹرانسفر کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صارفین بیرون ممالک سے آئی ایم ای ریمیٹ کے ذریعے بھیجی جانے والی رقوم میزان بینک سے حاصل کرسکیں گئے۔

اس معاہدے سے میزان بینک ملائیشیا اور دیگر ممالک میں آئی ایم ای ریمیٹ کی موجودگی کا فائدہ حاصل کرسکے گا۔معاہدے کے تحت ملائیشیا، برطانیہ اور نیپال میں مقیم پاکستانیوں کی اپنے خاندان والوں کے لیے آئی ایم ای ریمیٹ کے ذریعے بھیجی جانے والی رقوم ملک بھر میں میزان بینک کی کسی بھی برانچ سے کیش وصول کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہاکہ میزا ن بینک بیرون ملک سے ترسیلات کے بزنس کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمارا مقصد بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کی بدولت اسلامی بینکاری نظام کے ذریعے ترسیلاتِ زر کو فروغ ملے گا۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔

جو 490سے زائد برانچز کے ساتھ400سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی