تجارتی و معاشی سر گرمیوں میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک میں معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،حمید اختر چڈھا

پیر 16 نومبر 2015 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس میں ”وویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ“ کے عنوان سے ایف پی سی سی آئی اور اپوا کے اشتراک سے خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حمید اختر چڈھا نے کہا کہ تجارتی و معاشی سر گرمیوں میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک میں معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،ملک کی نصف سے زائدآبادی خواتین پر مشتمل ہے،کام کرنے والی خواتین کے لئے خوف وہراس سے پاک ماحول پیدا کرنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ذہنی سکون کے ساتھ ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تحفظ دینے کیلئے موجود قوانین کوپر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ایس ایم نصیر نے کہاکہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی مثال سامنے رکھنی چاہئے جہاں ہر شعبے میں خواتین کام اور ترقی کر رہی ہیں لیکن ہمارے ہاں تعلیم اور خداداد صلاحتیں ہونے کے باوجود اکثر خواتین گھر بیٹھی ہیں کیونکہ انہیں کام کرنے کے لئے سازگار ماحول میسر نہیں، ہم ہمیشہ خواتین کو ہراساں کرنے کے عمل کو روکنے کیلئے آواز بلند کرتے رہی ہیں ۔

ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے وویمن ایمپاورمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کی چےئرپرسن درہشوارنے کہا کہ سارک ممالک میں خواتین کی تنخواہیں مردوں کے مقابلہ میں اوسطََ 40فیصد تک کم ہیں جبکہ چین میں تعلیم چھوڑنے والوں میں سے 80فیصد لڑکیاں ہیں،جبکہ پاکستان میں 60فیصد سے زیادہ غریب اور71فیصد لڑکیاں ثانوی درجے کی تعلیم سے محروم ہیں جو ہمارے ملک کے مستقبل کیلئے ایک افسوس ناک خبر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تربیت کیلئے جاری پروجیکٹ کو پہلے مقامی پھر نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر پر شروع کیا جائے گا۔ یونیسکوایکسپرٹ پروفسر ساجدہ حیدر نے کہا کہ حکومت کاروباری خواتین کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کیلئے اقدامات کریں۔خواتین کو سروس چارجز میں 50فیصد چھوٹ دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح خواتین کے کاروبار پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے الگ نظام بنایا جائے اور خصوصی چھوٹ دی جائے۔

کینٹرڈ کالج کی پرنسپل Dr.Rurchsana Davidنے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک معاشی نمو کی شرح بڑھانے کی دوڑ میں کمزور طبقات کو نظر انداز کر رہے ہیں جس سے غربت اور محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔یو نیسکو ا یکسپرٹ Andrew Seniol نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غربا کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے عدم مساوات،امتیازی سلوک،قرضہ کی سہولتوں کا فقدان،ملکوں کے مابین تجارت کے بجائے مخالفت پر زور اور ارباب اختیار کی عدم دلچسپی ہے۔

ڈاکٹر زرکہ نے کہاکہ حکومت پاکستان فنی مہارت،معیاری تعلیم اور کاروبار کے فروغ کیلئے از سر نو پالیساں تشکیل دیں اورسیاست کو تجارت پر فوقیت نہ دینے کی حکمت عملی اپنائے تو آمدنی میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔سیمینار میں کلیمہ ڈار،شہزادی کلفام،سبینہ خان،رابعہ طاہر،سید نبیل بخاری،کاشف انور،ڈاکٹر رفت سیف،ڈاکٹر بلال صوفی،فاروق علی باجوہ،سمینہ سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی