عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی آئٹمز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ،عبدالرشید شیخ

پیر 16 نومبر 2015 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء)محکمہ کسٹمز نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) کی جانب سے گائیڈ لائنز میں درج آئٹمز کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی موجودہ قیمتوں کے مطابق نہ ہونے کی نشاندہی پر گائیڈ لائنز ریوائز کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔چیف کلکٹر کسٹمزعبدالرشید شیخ نے پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین خواجہ عارف کپور کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں گائیڈ لائنز کے حوالے سے کمرشل امپورٹرز میں پائے جانے والے تحفظات کودور کرنے، درآمدی آئٹمز کی موجودہ قیمتوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے قیمتوں کاجائزہ لینے کے لیے آئٹمز کی عالمی قیمتوں پر غور کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

وفدمیں پی سی ڈی ایم اے کے سابق چیئرمین اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد ہارون اگر،پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین عبدالصمد شیخ،عبدالحفیظ اورآ ٓصف کریم شامل تھے۔

(جاری ہے)

پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے چیف کلکٹر کسٹمز کو بتایا کہ کسٹمز گائیڈ لائنز میں درج درآمدی آئٹمز کی قیمتوں کو2سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی عالمی مارکیٹ میں دستیاب موجودہ قیمتوں کے مطابق نہ تو اپ ڈیٹ کیا گیا اور نہ ہی ریوائز کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کی وجہ سے درآمدی آئٹمز کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم کسٹمز کی جانب سے بینچ مارک مقرر کرنے اور نئی قیمتوں کوتسلیم کرنے کے بجائے پرانی قیمتوں پر ہی درآمدی مال کلیئر کرنے کی وجہ سے کمرشل امپورٹرز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے حالانکہ قیمتیں نیچے آرہی ہیں لیکن بینچ مارک اب بھی اوپر ہے لہٰذا گائیڈ لائنز کو ریوائز کرنے کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

چیف کلکٹر کسٹمز عبدالرشید شیخ نے محکمہ کسٹمز اور پی سی ڈی ایم اے کی مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں گائیڈ لائنزکی ایپلی کیشنز اور آئی ٹی پیزپر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ کسٹمز گائیڈ لائنز کو ملک بھرمیں نافذ کرنے کے بجائے صرف کراچی میں نفاذ سراسراغیر منصفانہ ہے۔ڈرائی پورٹس پر گائیڈ لائنز کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے کمرشل امپورٹرزکو شدیدمالی نقصانات کا سامنا ہے کیونکہ بھارت سے جو آئٹمز درآمد کیے جاتے ہیں اُن پر گائیڈ لائنز کا نفاذ نہیں کیاجاتا بلکہ کم ویلیو پر چھوٹ دے دی جاتی ہے۔

دوسالوں کے دوران ملک بھرمیں یکساں طور پر گائیڈ لائنز کانفاذ نہ ہونے سے حکومت کو ریونیو کی مد میں خطیرنقصان ہو رہاہے ساتھ میں درآمد کنندگان کی کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ مقامی مارکیٹ میں مسابقت کی سکت کھوتے جارہے ہیں ۔وفد نے گزشتہ 3 سے 4سال سے تعطل کاشکارویلیو ایشن رولنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور چیف کلکٹر کسٹمز سے درخواست کی کہ وہ پی سی ڈی ایم اے کی ڈی جی ویلیو ایشن کے ساتھ جاری گفت وشنید کو کارگر بنانے میں اپنا کردار اداکریں کہ ویلیو ایشن رولنگ کو عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے تناظر میں درست کیاجاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی