تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مستقبل قریب میں فوڈ سکیورٹی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ‘ لاہور چیمبر

ہمیں نو ملین ہیکٹر سے زائد وہ زرخیز زمین زیر کاشت لانا ہوگی جو پانی نہ ہونے کی وجہ سے بیکار پڑی ہے، اس کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہے حکومت بغیر کسی دباؤ کے فوری طور پر اس اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے‘ شیخ محمد ارشد ، الماس حیدر ، ناصر سعید

جمعرات 19 نومبر 2015 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے مستقبل قریب میں فوڈ سکیورٹی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے لہٰذا ہمیں نو ملین ہیکٹر سے زائد وہ زرخیز زمین زیر کاشت لانا ہوگی جو پانی نہ ہونے کی وجہ سے بیکار پڑی ہے، اس کا واحد حل کالاباغ ڈیم ہے لہذا حکومت بغیر کسی دباؤ کے فوری طور پر اس اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک مہیا کرنے کے لیے زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے، ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے ہم وسیع پیمانے پر پانی کے ضیاع کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ پانی کے ذخائر پہلے ہی تیزی سے کم ہورہے ہیں، پانی کی قلت سے صرف زرعی شعبہ ہی نہیں بلکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر بھی بْری طرح متاثر ہورہا ہے کیونکہ پانی بجلی کے حصول کا ایک بہت اہم ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے جو پانی کے بغیر بقاء کی جنگ نہیں لڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے دراصل پاکستانی قوم کے مفادات کی مخالفت کررہے ہیں،کالاباغ ڈیم نہ بننے دینا آئندہ نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کالاباغ ڈیم کی اہمیت کا ادراک ہوا ہے مگر ضروری ہے کہ وہ اس کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی مدد سے صوبہ سرحد کی آٹھ لاکھ ایکڑ زمین کو زیرِکاشت لایا جاسکے گا جو دریائے سندھ کی سطح سے سو ڈیڑھ سو فٹ بلند ہے، یہ زمین اُسی صرف میں زیر کاشت لائی جاسکتی ہے جب دریا کی سطح بلند ہو اور یہ کالاباغ ڈیم کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ پچھتر سالوں کے دوران دریائے سندھ میں اوسط پانی 146ملین ایکڑ رہا ہے جبکہ سالانہ اوسطاً 30ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے حالانکہ یہ پانی ذخیرہ کرکے آبپاشی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے آبی وسائل سے خود فائدہ نہیں اٹھائیں گے تب تک ہم دوسروں سے اپنا حق نہیں مانگ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ ریفرنڈم کے ذریعے کیا جاسکتا ہے ۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے آبی وسائل سے خود فائدہ نہیں اٹھائیں گے تب تک ہم دوسروں سے اپنا حق نہیں مانگ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے اْس سے اْن لوگوں کو سبق سیکھ لینا چاہیے جو کالاباغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز