کاشتکار گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرلیں ٗزرعی ماہرین

گلائل کی کاشت کیلئے زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کیا جائے ٗہدایت

اتوار 29 نومبر 2015 16:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)جامعہ زرعیہ کے ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کرلیں۔ گلائل کی کاشت کیلئے زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کیا جائے۔ کاشت سے پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں۔ زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے کیلئے این پی کے کیمیائی کھاد بحساب دو پاؤنڈ فی 100 مربع فٹ کے حساب سے ڈالی جائے ماہرین نے بتایا کہ کاشت کے وقت کھاد کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کھاد گھٹیوں کے ساتھ نہ لگے ورنہ یہ گل سڑ جائیں گی۔

گلائل کی کاشت بذریعہ بیج اور گھٹیہ دونوں طریقوں سے کی جاسکتی ہیں جبکہ بذریعہ بیج کاشت کی جانے والی فصل کافی دیر کے بعد پھول دیتی ہے لہذا جلدی پھول حاصل کرنے کیلئے عام طور پر اس کی کاشت گھٹیوں سے کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھٹیاں نہ زیادہ بڑی ہونی چاہئے نہ زیادہ چھوٹی بلکہ ان کی موٹائی 3/4 سے 1/4 1-زیادہ موزوں رہتی ہے۔ گھٹیوں کی قطاروں میں بوائی قطار سے قطار 3-2 فٹ اور گھٹی سے گھٹی کا فاصلہ 4 انچ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گھٹیاں سائز کے مطابق 3 سے 4 انچ کی گہرائی تک بوائیں۔ گھٹیاں کاشت کرنے سے قبل ان کو پھپھوندکش زہر لگائی جائے اور کاشت کے بعد فورا پانی لگا دیا جائے۔پانی کو کھیت میں کھڑا نہ ہونے دیا جائے ورنہ گھٹیاں گل سڑ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جب پودے اگ آئیں تو جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے ہلکی گوڈی کریں اور جب پودے 8 انچ کے ہوجائیں تو ان کے ساتھ مٹی چڑھا دی جائے۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ سردی اور کورے والے علاقوں میں خیال رکھیں کہ کورا پڑنے سے پہلے پودے اگ آئیں تاکہ ان کے اندرکورا برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی