کراچی، چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ایف پی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات

پاکستان میں جاری انرجی بحران کے خاتمہ ،باہمی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت

بدھ 2 دسمبر 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء ) چینی بزنس کمیونٹی کے 27 رکنی وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس سے دونوں ممالک کے اشتراک سے پاکستان میں جاری انرجی بحران کے خاتمہ ،باہمی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات کی۔

بنک آف شانکسی برانچ کے ڈپٹی جنرل مینجر سمیت 27چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت ی۔چینی صوبہ شانکسی اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان 6ایم اویوز پر دستخط کئے گئے،جس کا مقصد پاکستان اور شانکسی صوبوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر میاں محمد ادریس نے کہا کہ چینی کمپنیاں صرف ایسی لیبر پاکستان میں جاری پروجیکٹ کے لئے لے کر آئے جو ہنرمند ہو اور پاکستان میں دستیاب نہ ہوں ورنہ پاکستانی لیبر فورس کا ہی استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جاری چینی پروجیکٹ کے لئے ایسا خام مال جو پاکستان میں دستیاب ہو وہ چین سے نہ لائے،پاکستانی خام مال ہی استعمال کیا جائے۔اگر ہر چیز چین سے منگوائی جائے گی تو پاکستانی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر ایسی چیز کی امپورٹ پر پابندی لگائے جو مقامی طور پر تیار کی جاتی ہے۔ مقامی انڈسٹری میں تیار ہونے والی چیزوں کی امپورٹ پر پاپندی کیلئے ایف پی سی سی آئی کی سطح پرایک ایسی کمیٹی بنائے گی جوبیرون ممالک سے ہونے والی اشیاء کی امپورٹ کومانیٹر کرئے گی۔

ملکی سطح پر ڈیٹا اکھٹا کرئے گی اور حکومت پر زور دے گی کہ کوئی بھی ایسی چیز امپورٹ نہ کی جائے جو مقامی انڈسٹری میں تیار کی جارہی ہے۔میاں محمد ادریس نے مزید کہا کہ حکومت پر زور دیا جائے گا کہ چین جو بھی منصوبے پاکستان میں شروع کرے اس سے قبل اس کمیٹی سے منطوری لینی لازمی قرار دی جائے۔خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے،اس سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بات کی جائے گی۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہاکہ چین نے پاکستان کودفاعی شعبہ کے علاوہ صنعتی اور تجارتی شعبہ میں بھی بھر پور مدد فراہم کی ہے جو ایک اچھی دوستی کی کامیاب مثال ہے۔نائب صدر حمید اختر چدھا نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں،لٰہذا حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ئے۔اجلاس میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی فہمیدہ کو ثر جمالی،صدیق الرحمن رانا،منظور ملک،جمیل احمد،رخسانہ ظفر،گوجرانوالہ چیمبر کے صدر سمیع اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..