کمپنی رجسٹریشن میں 57فیصد اضافہ، نومبر میں 494 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ‘ایس ای سی پی

جمعہ 11 دسمبر 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نومبر میں چار سوچورانوے (494 ) نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ، یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ستاون (57) فیصد زیادہ ہے۔ نومبر کے مہینے میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں نوے (90 ) فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، سات (7) فی صد سنگل ممبرجبکہ باقی تین (3)فیصدپبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور ٹریڈنگ کمپنیاں شامل ہیں۔

نومبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد چوہتر (74) ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں تریسٹھ (63) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ، اس کے بعد سیاحت کے شعبے میں پینتالیس (45) ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اٹھتیس (38)، تعمیرات کے شعبے میں چھتیس36))، پاور جنریشن میں تئیس (23) ، فارما سٹیکل میں سترہ (17) ، کمیونیکیشن میں پندرہ (15) ، ٹرانسپورٹ میں بارہ (12) ،براڈکاسٹنگ اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں گیارہ (11) تعلیم میں دس (10) جبکہ ایک سو دس کمپنیاں(110) دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

(جاری ہے)

نومبر کے مہینے میں دو غیر ملکی کمپنیاں بھی کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی میں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تیس (30) کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان ، آسٹریلیا ، بلجئیم ، کینڈا، چین، ڈنمارک، جرمنی، آئر لینڈ ، جورڈن ، پیرو ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ سے ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیبل ، الیکٹرک گڈز ، کمیونیکیشن ، تعمیرات ، توانائی ، کان کنی ، پاور جنریشن، خدمات اوت ٹریڈنگ کے شعبوں میں کی گئی۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی میں ہوئی جہاں سے ایک سواڑتالیس (148) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں بالترتیب ایک سوترتالیس (143) اور ایک سوچھتیس (136) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی