روبا سپیشل اکنامک زون کے خصوصی برانڈ ” جے وی انوائرو“ نے ایک ارب روپے کی سیل کا مقررہ ہدف پورا کرلیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 22:14

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 دسمبر۔2015ء)روبا سپیشل اکنامک زون کے خصوصی برانڈ ” جے وی انوائرو“ نے اس برس ایک ارب روپے کی سیل کا مقررہ ہدف پورا کرلیا ہے۔ جس پر روبا سپیشل اکنامک زون کے ڈائریکٹر وسیم آفریدی نے اپنی ٹیم کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ہدف کے حصول میں کامیابی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے سال2016 کیلئے تین ارب روپے کی سیل کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ اللہ کے فضل سے اور اپنی ٹیم کی محنت اور لگن کی بدولت یہ ہدف بھی پور ا کر لیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدائت کی کہ وہ ہدف کے حصول کیلئے پریشان ہونے کی بجائے صر ف اور صرف صارفین کو بہترین سروس کی فراہمی پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کیلئے انکی حکمت عملی یہ ہے کہ قیمتوں کو ہر گز نہ بڑھا یا جائے مگر کسٹمرز کی خدمات اور اطمینان کو بڑھانے کی ضرور کوشش کی جائے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے جے وی انوائرو اور روبا ایس ای زی کے جنرل مینیجر ظیہر نے کہا کہ وہ آئیدہ برس کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامال ماحول دوست اور کم قیمت گھریلو استعمال کی مزید ایسی مصنوعات متعارف کرانے کی کوشش کریں گے جو سٹائل ، قیمت اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہر طبقے کے صارفین کیلئے قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال کے دوران اپنی مصنوعات کی فروخت کو بیرون ملک ممکن بنانے کی کوشش بھی کریں گے اور اس مقصد کیلئے وہ کمپنی کی مصنوعات متعلقہ ممالک کے ماحول اور ضرورت کے مطابق ڈھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ”انوائیرو“ کے آن لائن سٹور پر بیرون ملک سے کثیر آرڈرز ملنا شرو ع ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ انوائرو، روبا سپیشل اکنامک زون کا ایک برانڈ ہے جو کہ ہائر، اپل، اور راہی ٹریکٹر جیسے جدید اور معیاری برانڈز تیار کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی