کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 394.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 33109.54 پوائنٹس پر بند

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:00

کراچی ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 394.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 33109.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 394.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 33109.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 286.24 پوائنٹس کی تیزی سے 19566.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 244.60 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 744.72 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 203.92 پوائنٹس کے اضافہ سے 16071.91 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس بھی 416.32 پوائنٹس کی تیزی سے 12109.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کے ایم آئی آل شیئرز انڈیکس 156.87 پوائنٹس کے اضافہ سے 15453.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 90 روپے کے اضافہ سے 7090 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 31.75 روپے کی تیزی سے 666.75 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور مری بیوریج کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 462.50 روپے کی مندی سے 8787.50 روپے اور مری بیوریج کے حصص کی قیمت بھی 51.80 روپے کی کمی سے 984,20 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 34.75 روپے سے شروع ہو کر 34.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 88 لاکھ 31 ہزار 500 حصص کے سودے 67.61 روپے سے شروع ہو کر 67.59 روپے پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 21 لاکھ 82 ہزار 870 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 94 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 328 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 72 ارب 4 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار 22 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 46 ارب 84 کروڑ 51 لاکھ 11 ہزار 510 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپبنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..