نئے ٹیکس اقدامات سے تاجروں کی پریشانیاں بڑھیں گی ‘ خادم حسین

تاجر برادری پہلے ہی دباؤ میں ہے نئے ٹیکس معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرینگے ‘ ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبر

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ نئے ٹیکس اقدمات سے تاجر برادری کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا جو پہلے ہی مختلف چیلنجز سے نبروآزما ہیں۔انہوں نے ایف بی آر ریونیو ہدف حاصل کرنے میں ناکامی پر آئی ایم ایف کے مطالبہ پرحکومت کی جانب سے پہلی سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال40ارب رہنے کے بعد سارا کا سارا بوجھ ٹیکسوں کی شکل میں عوام پر ڈالنے کے بعد دوسری سہ ماہی میں شارٹ فال100ارب رہنے کے امکان کے بعد 100ارب کے نئے منی بجٹ کی تیاریوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ حکومت موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھانے کی بجائے دوسرے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے مطالبہ کیا کہ صنعت و تجارت کے وسیع تر مفادات میں حکومت نئے ٹیکس فورا ً واپس لے اور آئی ایم ایف کے مطالبہ پر نئے منی بجٹ سے باز رہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس اقدامات سے لوگوں کی قوت خرید کم ہوگی جس کا خمیازہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھگتنا پڑے گا۔نئے ٹیکس اقدامات اٹھاین سے قبل زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ اس وقت تاجر برادری بینکوں سے سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس سے پہلے ہی دباؤ میں ہے ۔

تاجروں کے مطالبہ کے باوجود ودھ ہولڈنگ ٹیکس کامسئلہ حل نہ ہونا تشویشناک امر ہے ،تاجر برادری پہلے ہی دباؤ میں ہے نئے ٹیکس اور ڈیوٹیاں معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرینگے۔انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سے متعلقہ فیصلوں میں تاجر برادری کی مشاورت سے کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار