اتحاد ایئرویزلیڈیزیورپین ٹورکی آفیشل ایئرلائن بن گئی

جمعہ 18 دسمبر 2015 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحادایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2016میں لیڈیزیورپین ٹور(LET)کی آفیشل ایئرلائن بن جائے گی، جوکہ یورپ کی صف اول کی پروفیشنل گالف ٹورکمپنی ہے،اتحاد ایئرویز پہلے ہی دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ بھرپور طور پر جڑا ہوا ہے اور اب خواتین اتھلیٹس،ٹورز،ایونٹس، کے ساتھ پارٹنرشپ کرکے ایک مثال قائم کرنے جارہا ہے،اتحاد ایئرویزاس وقت بھی مانچسٹر سٹی ویمن فٹبال کلب ،ملبورن سٹی ویمن فٹبال کلب اور ویمن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو سپانسرکررہا ہے،واضح رہے کہ خواتین اتحاد ایئرویز کے عملہ کا ایک بڑا حصہ ہیں،ایئرلائن کے24ہزار عملہ میں سے8000خواتین ہیں جن کا تعلق دنیا کی144 قومیتوں سے ہے،سپانسرشپ کیلئے نائب صدر Patrick Pierceنے کہا ہے کہ ایئرلائن دنیا بھر میں کرکٹ،فٹبال،سائیکلنگ،باسکٹ بال،فارمولا ون،ہاکی اور کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں کو سپانسر کر رہی ہے اور لیڈیزیورپین ٹورکے ساتھ ہمارا اشتراک گالف کے شوقین افراد میں کمپنی کا تاثر بہتربنانے میں اہم کردارادا کرے گا،اتحاد ایئرویز کیلئے ٹیلنٹ ایکوزیشن کی وائس پریذیڈنٹ مونا ولید نے کہا ہے اتحاد ایئرویز خواتین کو عملہ کا مضبوط حصہ بنانے کیلئے پرعزم ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ اشتراک ہماری سٹریٹجی کا اہم حصہ ہے،ہماری ایک ہزار خواتین ورکرز امارات میں موجود سپورٹس کلبوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرتی ہیں اور ہم اپنی موجود ہ اور مستقبل کی خواتین ورکرز کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا