کاشتکار گندم کی پچھیتی فصل کی کاشت رواں ماہ مکمل کریں،محکمہ زراعت

اتوار 20 دسمبر 2015 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) کاشتکار گندم کی پچھیتی فصل کی کاشت ہر صورت رواں ماہ میں کریں اور غیر معمولی تاخیر سے بچنے کے لئے جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کے کاشتکار شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کو بوائی سے ہفتہ عشرہ پہلے مقامی عملہ سے مشورہ کرکے پھپھوندی کش زہر لگائیں۔

ترجمان کے مطابق آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی جدید سفارش کردہ اقسام آس 2011-، سحر 2006-، شفق 2006-، فرید 2006-اور معراج 2008-کاشت کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوؤں یا مستند ڈیلروں سے حاصل کریں۔ اگر گھر کا بیج ہو تو اسے اچھی طرح صاف کرکے کاشت کریں۔ آبپاش علاقوں میں اگر زمین کمزور ہے تو 2بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور اوسط زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین کے لئے ایک بوری ڈی اے پی، آدھی بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20تا 25دن بعد دیں اور دھان کے بعد کاشتہ فصل کو 30تا 40دن بعد آبپاشی کریں۔ پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ آبپاش علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورے سے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔

نیز ہوا، دھند یا بارش والے دن سپرے نہ کیا جائے جبکہ معیاری سپرے کے لئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں۔قائداعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے، فیکلٹی ممبران کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا
جامعہ نے گزشتہ سال ضرورت مند طلباء کو 9 کروڑ 56 لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی
قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف کا”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی