کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ مندی کا شکار

کے ایس ای100انڈیکس گھٹ کر32600پوائنٹس کی سطح پر آگیا

پیر 21 دسمبر 2015 20:07

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس گھٹ کر32600پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ مندی کے باعث ما ر کیٹ میں سرمایہ کاروں کے16ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،56.08فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ کاروبار ی لین دین جمعہ کی نسبت20.50فیصد کم رہا ۔کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ پیر کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں رہی ۔

سرمائے کے انخلاء اور حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس32700،32600،32500پوائنٹس کی 3بالائی حد سے نیچے گر گیا اور32490پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔پیر کے روزکارو با ر کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈ یکس میں118.07پوا ئنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈ یکس 32777.04پوائنٹس سے کم ہو جکر 32658.97پوائنٹس ہو گیا اسی طرح127.16پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈ یکس19192.16پوا ئنٹس اور کے ایس ای آ ل شےئرز انڈ یکس 22741.42پوائنٹس سے کم ہو کر22686.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کا رو بار ی مندی کی وجہ سے ما ر کیٹ کے سر ما ئے میں16ارب79کروڑ17لاکھ4ہزار363رو پے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سر ما ئے کا حجم 68کھرب95ارب59کروڑ91لاکھ48ہزار465رو پے سے کم ہو کر68کھرب 78ارب80کروڑ74لاکھ 44ہزار102روپے رہ گیا ۔پیر کو ما ر کیٹ میں9کروڑ9لاکھ26ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے تک محدود رہا جبکہ گذشتہ جمعہ کو 11کروڑ43لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

کرا چی اسٹا ک ما ر کیٹ میں پیر کے روز مجموعی طورپر324کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 130کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 166میں کمی اور28کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حبیب بینک 60لاکھ ،بال گلاس50لاکھ ،پاک الیکٹرون 47لاکھ ،سوئی نادرن گیس44لاکھ اور بینک آف پنجاب34لاکھ حصص کے سودے سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاک کے بھاؤمیں249.89روپے اور ہینو پاک موٹرکے بھاؤ میں28.58روپے کااضافہ جبکہ فیروز سنز لیب کے بھاؤ میں37.38روپے اورانڈس ڈائنگ کے بھاؤمیں33.28روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز