میاں ادریس اورانکی ٹیم نے ایک بار پھرفیڈریشن کے خالی خزانے کودوبارہ بھردیا ،گلزار فیروز

دنیا بھر میں فیڈریشن کے مقام اورعزت میں اضافہ ہوا،سابقہ چوروں کا ٹولہ ایک بار پھر فیڈریشن کے بھرتے خزانے پر نظریں جمائے بیٹھا ہے ،ترجمان یو جی بی

بدھ 23 دسمبر 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے ترجمان گلزار فیروز نے یوبی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک سے ملاقات میں کہا ہے کہ گزشتہ فیڈریشن الیکشن میں کامیابی کے بعد یوبی جی کے بعد صدرمیاں ادریس اورانکی ٹیم نے ایک بار پھرفیڈریشن کے خالی خزانے کودوبارہ بھردیا ،دنیا بھر میں فیڈریشن کے مقام اورعزت میں اضافہ ہوا،اب ایک بار پھرسابقہ چوروں کا ٹولہ ایک بار پھرفڈریشن کے بھرتے ہوئے خزانے پر نظریں جمائے بیٹھا ہے لیکن یونائٹیڈ بزنس گروپ کی قیادت ایف پی سی سی آئی خزانہ کو دوبارہ لوٹنے نہیں دیگی۔

پنجاب کے دورے میں یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروزسے ملاقات میں بزنس کمیونٹی کی اکثریت نے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراور چیئرمین افتخار علی ملک پر بھرپوراعتمادکااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چہرے بدل کر بزنس کمیونٹی کو بہت اچھا کرنے کے دعوے کرنے والے ناکام ترین گروپ کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے،ہم مخالف گروپ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے اور انہیں فیڈریشن الیکشن میں متحد رہ کرعبرتناک شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

گلزار فیروز نے کہا کہ ماضی برسراقتدار گروپ کی جانب سے 20سال تک فیڈریشن میں کی جانے والی لوٹ مارنے بزنس کمیونٹی کا سرجھکا دیا تھا لیکن یوبی جی نے ایک بار پھر بزنس کمیونٹی کو فخر سے سراٹھا کر جینا سکھایا ہے اور ہم انکے مسائل حکومت سے حل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔گلزار فیروز نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کی بھاری اکثریت سے مخالف گروپ بوکھلا چکا ہے لیکن انہیں چور راستوں سے بھی ایکشن سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، اس وقت سب سے اہم ضرورت پاکستان کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ہے کیونکہ مضبوط معیشت ہی غربت،بیروزگاری اور مہنگائی کو دور کرسکتی ہے لیکن مخالف گروپ کی نظریں ملکی بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے بجائے صرف ذاتی مفادات کی تکمیل پر لگی ہوئی ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی