سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریبا40 فیصد تیل ہوتا ہے،کاشت سے ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنایا جاسکتا ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 24 دسمبر 2015 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء )زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40 فیصد تیل ہوتا ہے اور پاکستان اپنی ملکی ضروریات کا صرف 30 فیصد تیل خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی 70 فیصد در آمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے ، کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے ملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل بناسکتے ہیں ۔

کاشتکار سورج مکھی کی بہاریہ کاشت جنوبی پنجاب میں یکم جنوری، وسطی پنجاب میں 15 جنوری جبکہ شمالی پنجاب میں یکم فروری سے شروع کریں ۔ بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے موزوں ہے ۔ زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جاسکیں ۔ کھیت کو ہموار کرنے کیلئے لیزر استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق شرح بیج کا تعین زمین کی قسم،بیج کی شرح روئیدگی ، وقت کاشت اور طریقہ کاشت کو مدنظر رکھ کرکریں ۔

اچھے اُگاؤ والے ہائبرڈاقسام کا دو تا اڑھائی کلو گرام صاف ستھرابیج فی ایکڑاستعمال کریں اور بیج کا اُگاؤ 90 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے۔قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9 انچ اور بارانی علاقوں میں 12 انچ رکھیں ۔ بیج تروتر میں کاشت کریں اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ 2 انچ رکھیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز