آلو کی بہاریہ کاشت یکم جنوری تا وسط فروری تک کی جاتی ہے ترجمان محکمہ زراعت

آلو کی کاشت کیلئے مناسب نامیاتی مادہ کی حامل بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین موزوں ہے ترجمان

اتوار 31 جنوری 2016 15:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ آلو کی بہاریہ کاشت یکم جنوری تا وسط فروری تک کی جاتی ہے۔بہاریہ کاشت کیلئے کاٹ کر لگائے جانے کی صورت میں آلو کی شرح تخم (بیج) 500 تا 600 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کی جائے۔ بیج کاٹتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ہر حصہ پر دو یا دو سے زیادہ آنکھیں موجود ہو۔

بیج کو کاٹنے کے بعد ایک یا دو دن کیلئے صاف ستھری سایہ دار جگہ پر رکھیں اور اس کے بعد بیج کو پھپھوند کش زہر لگاکر کاشت کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب میں آلو کی تین فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ آلو کی کاشت کیلئے مناسب نامیاتی مادہ کی حامل بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین موزوں ہے۔ آلو کی کاشت کیلئے زمین کا ہموار ہونا ضروری ہے کیونکہ بارش یا آبپاشی کی صورت میں کھیت میں پانی ایک جگہ کھڑا نہ ہوجائے جس سے فصل متاثر ہو۔ آلو کی کاشت کھیلیوں پر کی جائے اور کھیلیوں کا درمیانی فاصلہ 75 سینٹی میٹر اور پودوں کا فاصلہ 20 سینٹی میٹر رکھا جائے۔ بیج کی گہرائی 7 سے 10 سینٹی میٹر رکھی جائے لیکن اگر آلو کی کاشت مٹی چڑھانے والے ہل سے کرنی ہو تو بیج کی گہرائی 15 سینٹی میٹر تک بھی ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں